Waters of Life

Biblical Studies in Multiple Languages

Search in "Urdu":
Home -- Urdu -- John - 030 (Jesus leads his disciples to see the ready harvest)
This page in: -- Albanian -- Arabic -- Armenian -- Bengali -- Burmese -- Cebuano -- Chinese -- Dioula -- English -- Farsi? -- French -- Georgian -- Greek -- Hausa -- Hindi -- Igbo -- Indonesian -- Javanese -- Kiswahili -- Kyrgyz -- Malayalam -- Peul -- Portuguese -- Russian -- Serbian -- Somali -- Spanish -- Tamil -- Telugu -- Thai -- Turkish -- Twi -- URDU -- Uyghur? -- Uzbek -- Vietnamese -- Yiddish -- Yoruba

Previous Lesson -- Next Lesson

یُوحنّا کی اِنجیل - نُور تاریکی میں چمکتا ہے

کتابِ مقُدّس میں مُندرج، یُوحنّا کے مطابق مسیح کی اِنجیل پر مبنی سِلسِلۂ اسباق

حصّہ اوّل ۔ایزدی نُور کا چمکنا (یُوحنّا ۱: ۱ ۔ ۴: ۵۴)۔

ج ۔ مسیح کی یروشلیم میں پہلی تشریف آوری ۔ (یُوحنّا ۲: ۱۳۔ ۴: ۵۴) ۔ حقیقی عبادت کیا ہے؟

٤ - یسُوع سامریہ میں ﴿يوحنا ۴: ١- ۴٢﴾٠

ب- یسُوع اپنے شاگردوں کو پکی ہُوئی فصل دکھاتے ہیں (یُوحنّا ۴: ۲۷۔۳۸)٠


یُوحناّ ۴: ۲۷۔۳۰
۔۲۷ اتنے میں اسکے شاگردآگئے اور تعجب کرنے لگے کہ وہ عورت سے باتیں کر رہا ہے تو بھی کسی نے نہ کہا کہ تو کیا چاہتا ہے؟یا اس سے کس لیے باتیں کر رہا ہے؟ ۲۸ پس عورت اپنا گھڑا چھوڑ کر شہر میں چلی گئی اور لوگو ں سے کہنے لگی۔ ۲۹ آؤ ایک آدمی کو دیکھو جس نے میرے سب کام مجھے بتا دیئے۔کیا ممکن ہے کہ مسیح یہی ہے؟ ۳۰ وہ شہر سے نکل کر اسکے پاس آنے لگے۔

ابھی یہ گفتگو جاری ہی تھی کہ شاگرد دیہات سےخریدا ہُوا کھانا لے کر آگئے۔وہ یسُوع کو ایک گنہگار عورت کے ساتھ اکیلا دیکھ کر متعجب ہُوئے کیونکہ وہ عورت سامری تھی اورقوم سے خارج بھی کی گئی تھی۔لیکن کسی نے کچھ کہنے کی جرأت نہ کی کیونکہ انہوں نے وہاں پاک رُوح کی موجودگی کو محسوس کیا۔انہوں نے دیکھا کہ مسیح نے ایزدی کارنامہ کیا ہے کیونکہ مسیح کو دیکھ کر اور آپ کا کلام سُن کر اُس عورت کے چہرہ میں تبدیلی آ چُکی تھی۔مُنجّی کو جاننے کی خوشی اس پر طاری ہو چُکی تھی۔

عورت نے اپنا خالی گھڑا وہی چھوڑ دیا۔اس نے یسُوع کو پانی کا پیالہ بھی پیش نہ کیا تھاجس کی آپ نے فرمایش کی تھی لیکن آپ نے اُسے معاف کرکے اسکی پیاس بجھا دی تھی۔ وہ لاتعداد لوگوں کے لیے زندگی کے پانی کا چشمہ بن گئی۔وہ دوڑتے ہُوئے اپنےدیہات کو چلی گئی اور لوگوں کو مسیح کے متعلق بتانے لگی۔اسکا منہ جو کبھی شہوت پرست گفتگو کا منبع تھا، اب شفاف پانی کاچشمہ بن گیاتھا جو مسیح کی گواہی دے رہا تھا۔اُس نے گواہی دے کر کہ کس طرح مُنجّی نے اُس کے گناہوں کا پردہ فاش کردیا، لوگوں کا دھیان آپ کی طرف مبذول کیا۔اِس گواہی کو سُن کر دیہاتیوں نے اندازہ لگایا کہ ضرور کوئی غیر معمولی حادثہ پیش آیا ہے اور اِس عورت کے ساتھ خدا نے کوئی معجزہ کیا ہے۔وہ اس عورت کا راز جاننا چاہتے تھے لہٰذاوہ کنوئیں کی جانب دو ڑتے ہُوئے چلے گیے جہاں یسُوع اور آپ کے شاگرد آرام کر رہے تھے۔

مسیح اپنے پیروؤں کے بیچ میں کام کرتے ہیں تب کیا ہوتا ہے اُس کی یہ ایک مثال ہے۔ہم بھی اپنے دوستوں اورپڑوسیوں کو بتائیں گے کہ مسیح ہمیں بچانے آئے ہیں۔تب رُوح ُالقُدس کی قدرت سے ان میں زندگی کے پانی کی خواہش جاگ اٹھے گی۔ کیا آپ لوگوں کے لیے زندگی کا چشمہ بن چکے ہیں؟ اگر نہیں تویسُوع کے سامنے اپنے گناہ کا اقرار کیجیے اوراپنی زندگی آپ کے لیے وقف کر دیجیے تا کہ یسُوع آپ کو پاک و صاف کرکے آپ کی تقدیس کریں اور اِس طرح آپ بہتوں کے لیے برکت کا باعث ہوں،جیسا کہ اس زانیہ کے ساتھ ہوا جو اپنے گرد و پیش کے علاقہ میں منادی کرتی رہی۔

دعا: اے خداوند یسُوع،میں شکر گزار ہوں کہ آپ نے مجھے تلاش کیا اور جانا۔میں اِس گنہگار سامری عورت سے بہتر نہیں ہُوں۔میرے گناہ معاف فرمائیے۔ مجھے خدا کی وہ نعمت عنایت کیجیے جومیری سچائی جاننے کی پیاس بجھائے اور میری زندگی کو پاک کر سکے۔میری آنکھیں کھول دیجیے تاکہ میں آسمانی با پ کو دیکھ سکوں۔میرے دل کو رُوحُ القُدس سےمعمور کیجیےتاکہ میں دوسروں کے لیے مفید ثابت ہو سکوں اور میری زندگی آپ کے فضل کے باعث عبادت کا نمونہ بن جائے ۔لوگوں کی جانیں بچائیےا اور اُنہیں اپنی طرف راغب کیجیے۔ جو لوگ آپ کےپاس آتے ہیں، اُنہیں نہ ٹھُکرائیے۔

سوال ۳۴۔ ہم زندگی کے پانی سےکیسے سیراب ہو سکتے ہیں؟

www.Waters-of-Life.net

Page last modified on April 17, 2012, at 11:06 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)