Waters of Life

Biblical Studies in Multiple Languages

Search in "Urdu":
Home -- Urdu -- John - 017 (The first six disciples)
This page in: -- Albanian -- Arabic -- Armenian -- Bengali -- Burmese -- Cebuano -- Chinese -- Dioula -- English -- Farsi? -- French -- Georgian -- Greek -- Hausa -- Hindi -- Igbo -- Indonesian -- Javanese -- Kiswahili -- Kyrgyz -- Malayalam -- Peul -- Portuguese -- Russian -- Serbian -- Somali -- Spanish -- Tamil -- Telugu -- Thai -- Turkish -- Twi -- URDU -- Uyghur? -- Uzbek -- Vietnamese -- Yiddish -- Yoruba

Previous Lesson -- Next Lesson

یُوحنّا کی اِنجیل - نُور تاریکی میں چمکتا ہے

کتابِ مقُدّس میں مُندرج، یُوحنّا کے مطابق مسیح کی اِنجیل پر مبنی سِلسِلۂ اسباق

حصّہ اوّل ۔ایزدی نُور کا چمکنا (یُوحنّا ۱: ۱ ۔ ۴: ۵۴)۔

ب ۔ مسیح اپنے شاگردوں کو توبہ کے دائرہ سے نکال کر شادی کی خوشی میں لیجاتے ہیں (یُوحنّا ۱: ۱۹ ۔ ۲: ۱۲)٠

۔۳۔ پہلے چھ شاگرد (یُوحنّا ۱: ۳۵۔۵۱)۔


یُوحناّ ۱: ۴۰۔۴۲
۔۴۰ اُن دونوں میں سے جو یُوحنّا کی بات سُن کر یسُوع کے پیچھے ہو لیے تھے، ایک شمعُون پطرس کا بھائی اِندریاس تھا۔ ۴۱ اُس نے پہلے اپنے سگے بھائی شمعُون سے مل کر اُس سے کہا کہ ہم کو خرِستُس یعنی مسیح مل گیا۔ ۴۲ وہ اُسے یسُوع کے پاس لایا۔ یسُوع نے اُس پر نگاہ کر کے کہا کہ تُو یُوحنّا کا بیٹا شمعُون ہے۔ تُو کیفا یعنی پطرس کہلائے گا۔

پطرس کا بھائی اندریاس، تبریاس کی جھیل کے کنارے بسے ہُوئے بَیت صیدا شہرکا مچھیرا تھا ۔ وہ بپتسمہ دینے والے یُوحنّا کے پاس گناہوں کی معافی حاصل کرنے اور مسیح کی آمد کا انتظار کرنے کے لیے آیا تھا۔اندریاس نے یُوحنّا کی گواہی قبول کی تھی اور یسُوع کے پیچھے ہو لیا تھا۔ اُس کا دل خوشی سے معمور ہو چُکا تھا ۔ وہ اپنا دریافت کیا ہُوا یہ راز صرف اپنی حد تک ہی محدودنہ رکھ سکا بلکہ اُس نے غیروں سے پہلے اپنے بھائی کو ڈھونڈ نکالا۔لہٰذا بڑے بھائی اندریاس نے اپنے جوشیلے بھائی کو ڈھونڈنے کے بعداُسے یہ خوشخبری سُنائی:‘‘ ہمیں موعودہ مسیح اور مُنجی مل گیا ہے جو خداوند اور خدا کا برّہ ہے۔’’پطرس کے دل میں شک پیدا ہُوا ہوگالیکن اندریاس نے اُسے منا لیا۔ بلآخر پطرس اُس کے ساتھ یسُوع کے پاس گیا گو اُس کا دل کچھ پریشان ضرور تھا۔

جب پطرس گھر میں داخل ہُوا تو یسُوع نے اُسے اُس کا نام لے کر پکارا۔یسُوع نے اُسے ایک نیا نام ۔ پطرس، دے کر اُس کے خیالات کا جائزہ لیا ۔یسُوع پطرس کے ماضی ، حال اور مستقبل سے بخوبی واقف تھے اور یہ جانتے تھے کہ وہ اکثرجلد بازی سے کام لیتا ہے۔ یسُوع اُن دِلوں کو جانتے ہیں جو اُن کے لیے کھُول دئے جاتے ہیں۔پطرس جان گیا اورفوراً آپ کی سراسری نظر کا قائل ہوگیا۔ یسُوع نے نہایت صبر کے ساتھ اِس جلد باز مچھیرے کومضبوط چٹان میں بدلنا شروع کیا۔وہ مسیح میں کلیسیا کے لیے بنیاد بن گیا۔چنانچہ ایک لحاظ سےاندریاس اوّلین شاگرد بن گیا۔

ایک اور شاگرد بھی اپنے سگے بھائی کو یسُوع کی طرف راغب کرنے میں کامیاب ہُوا۔مُبشِّر یُوحنّا نے یعقوب کو یسُوع کے پاس لایا گواُنہوں نے شرافت اور اِنکساری کے باعث اپنی اِنجیل میں دونوں کے نام درج نہیں کیے۔دراصل جس ترتیب سے شاگرد بنایے گیے اُس کے مطابق اندریاس اور یُوحنّا ہی پہلے دو شاگرد قرار دیے جا سکتے ہیں۔

ان تمہیدی آیات کی خوبصورتی اِن کی طلوعِ آفتاب سے مشابہت کے باعث ہے۔ یہ آیات گویا نئے دور کی طلوعِ سحر کی مانند ہیں۔یہ ایماندار خود غرض نہ تھے بلکہ اپنے بھائیوں کو مسیح کے پاس لے آئے۔اِس وقت اُنہیں شاہراہوں اور گلی کوچوں میں جا کر اِنجیل کی منادی نہ کرنی تھی بلکہ اُن کا دھیان اپنے رشتہ داروں کی طرف مبذول ہُوا جنہیں اُنہوں نے مسیح سے ملا دیا۔وہ مُنکر و مُشکک اور سیاستدانوں کے پیچھے نہ پڑے بلکہ اُن لوگوں کو ڈھونڈنے میں مصروف رہے جو خدا کے بھُوکے ، شکستہ دِل اور پشیمان تھے۔

اِس طرح ہم سیکھتے ہیں کہ فضل کی خُوشخبری کس طرح پہنچائی جاتی ہے، زیادہ جانفشانی سے نہیں بلکہ اُس خوشی سے جو یسُوع کی صحبت میں رہنے سےاچانک اُمنڈ آتی ہے۔اِن ابتدائی شاگردوں نے کسی دینیاتی اسکول کی بنیاد ڈالی اور نہ ہی اپنی سوانح حیات لکھی بلکہ اپنے تجربہ کی اپنے مُنہ سے گواہی دی۔اِن میں سے ہر ایک نے یسُوع کو دیکھا تھا، آپ کا کلام سُنا تھا، اپنے ہاتھوں سے آپ کو چُھؤا تھا اور آپ پر ایمان لایا تھا۔یہ قریبی شراکت اُن کے اختیار کا سرچشمہ تھی۔ کیا مقدّس اِنجیل کے مطالعہ سے آپ کی ملاقات یسُوع سے ہُوئی ہے؟کیا آپ اپنے دوستوں کو صبرکے ساتھ ترغیب دے کر مسیح کے قدموں میں لائے ہو؟

دعا: اے خداوند یسُوع، ہمارے دلوں میں جو خُوشی ہے اُس کے لیے ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔آپ کی شیرین شراکت کے ذریعہ ہمیں ترغیب دیجیے کہ ہم دوسروں کو آپ کے قدموں میں لائیں۔ہم میں وہ جذبہ پیدا کیجیے کہ ہم نہایت پیار سے ا،نجیل کی منادی کرسکیں۔ ہماری بزدلی اور شرمساری کے لیے ہمیں معاف فرمائےق تاکہ ہم دلیری سے آپ کے نام میں گواہی دے سکیں۔

سوال ۲۱۔ پہلے شاگردوں نے یسُوع کے نام کو کیسے نشر کیا؟

www.Waters-of-Life.net

Page last modified on April 17, 2012, at 11:01 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)