Waters of Life

Biblical Studies in Multiple Languages

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- John - 118 (Jesus appears to Mary Magdalene)

This page in: -- Albanian -- Arabic -- Armenian -- Bengali -- Burmese -- Cebuano -- Chinese -- Dioula? -- English -- Farsi? -- French -- Georgian -- Greek -- Hausa -- Hindi -- Igbo -- Indonesian -- Javanese -- Kiswahili -- Kyrgyz -- Malayalam -- Peul -- Portuguese -- Russian -- Serbian -- Somali -- Spanish -- Tamil -- Telugu -- Thai -- Turkish -- Twi -- URDU -- Uyghur? -- Uzbek -- Vietnamese -- Yiddish -- Yoruba

Previous Lesson -- Next Lesson

یُوحنّا کی اِنجیل - نُور تاریکی میں چمکتا ہے

کتابِ مقُدّس میں مُندرج، یُوحنّا کے مطابق مسیح کی اِنجیل پر مبنی سِلسِلۂ اسباق

حِصّہ چہارم : نُور تاریکی پرچمکتا ہے (یُوحنّا ۱۸: ۱۔۲۱: ۲۵)٠

ب : یسُوع کا مرُدوں میں سے جی اُٹھنا اور لوگوں پر ظاہر ہونا (یُوحنّا ۲۰: ۱۔۲۱: ۲۵)٠

۔۱ : فسح کی طلوعِ صبح کے واقعات (ایسٹر) (یُوحنّا ۲۰: ۱۔۱۰)٠

ج : یسُوع کا مریم مگدلینی کو دکھائی دینا (یُوحنّا ۲۰: ۱۱۔۱۸)٠


یُوحنّا ۲۰: ۱۷۔۱۸
۔۱۷ یسُوع نے اُس سے کہا:مُجھے نہ چھوُ کیونکہ میں اب تک باپ کے پاس اوپر نہیں گیا لیکن میرے بھائیوں کے پاس جا کر اُن سے کہہ کہ میں اپنے باپ اور تمہارے باپ اور اپنے خدا اور تمہارے خدا کے پاس اوپر جاتا ہُوں۔ ۱۸ مریم مگدلینی نے آکر شاگردوں کو خبر دی کہ میں نے خداوند کو دیکھا اور اُس نے مُجھ سے یہ باتیں کہیں۔

مریم اعزاز و احترام کی خاطر یسُوع کے قدموں میں گر پڑی اور آپ کے قدم چوُمنے اور آپ کوچھوُنے کی کوشش کرنے لگی۔وہ آپ کو تھامنا چاہتی تھی تاکہ اُس کا آپ سے کبھی ساتھ نہ چھوُٹے۔یسُوع نے اُسے روکا کیونکہ آپ کا پیار رُوحانی ہے۔ آپ نے اسے اپنی آواز اور موجودگی عنایت کی تھی اور چاہتے تھے کہ مقدّس تثلیث کے ساتھ اتّحاد قائم کریں تاکہ اس کا ایمان تقویت پائے۔کچھ دیر پہلے آپ نے اپنے شاگردوں کے سامنے اپنے الوداعی پیغام میں اِس نکتہ کی وضاحت کی تھی۔آپ کو چھوُنے یا آپ کو اپنی گرفت میں لینے سے آپ کے ساتھ اتّحاد نہیں ہو پاتا بلکہ آپ کی رُوحانی ہستی میں ایمان لانے سے ہمارا آپ سے ملاپ ہو جاتا ہے۔

یسُوع نے مریم سے کہا کہ اپنی مَوت کے بعد آپ اور زمین پر نہ رہیں گے۔ آپ کا یہ وجود عارضی ہے کیونکہ آپ کی منزلِ مقصود ( آخری مقام) آسمان پر ہے۔آپ کا ار ادہ آسمان پر صعود فرماکر اپنے باپ کے پاس واپس لَوٹنا تھا۔صلیب پر بخوشی اپنی جان قربان کرنے کے بعد اب آپ کے لیے خدا کے پاس واپس لَوٹنے کی راہ کھُل چُکی تھی۔اِس سردار کاہن نے یہ قصد کر لیا تھا کہ وہ خود اپنا خون بطور قربانی خدائے قدُّوس کو پیش کرے گا۔ آپ مریم سے کہہ رہے ہیں:” مُجھ سے نہ چُپکو کیونکہ مُجھے ساری راستبازی پوری کرنی ہے۔ میں تمہاری خاطر شفاعت کروں گا اور تمہیں رُوح کی قوّت سے معمور کروں گا“۔

آپ کے کلام کا یہ مطلب بھی ہُوا کہ آپ صرف اسی کے نہیں ہیں بلکہ کل نوعِ انساں کے ہیں، : ”تُم شاگردوں کے پاس چلی جاؤ اور اُنہیں میرے وجود ، ارادوں اورآسمان پر صعودکی اطلاع دو!“۔

مریم کی معرفت بھیجے ہُوئے اس پیغام کے ذریعہ آپ نےاپنے شاگردوں کو تسلّی دی۔آپ نے اُ نہیں بھائی کہہ کر مخاطب کیا۔اپنے ایمان کی بدولت اور آپ کی صلیب، مرُدوں میں سے دوبارہ جی اُٹھنے اور ابدی زندگی کی وجہ سے ہم یسُوع کے بھائی اور بہن بن جاتے ہیں۔آپ ہمیں بھائی کہہ کر پکارتے ہیں، محض محبوب ہی نہیں۔نجات کا کام پورا ہو چُکا ہے اور ہم نے تبنیت (گود لیے جانے) کا حق پایا ہے۔آپ نے اپنے خون سےہماری ایزدی ابنیّت کے منشور پر اپنے دستخط کر دئیے ہیں۔

مریم کو جو زبانی پیغام شاگردوں کو پہنچانا تھا اس کا اصل مدّعا کیا تھا؟اوّل یہ کہ آپ زندہ ہیں۔مریم کی آپ سے ملاقات ایک تاریخی حقیقت تھی۔ دوّم:آپ کا باپ ہمارا باپ بھی تھا۔اس وعدہ کے ساتھ یسُوع اپنے شاگردوں کو خدا کے ساتھ مکمل رفاقت میں لے آئے۔آپ نے خدا کے بارے میں یہ نہ کہا کہ وہ کوئی ایسی ہستی ہے جو بعید ہو یا زبردست طاقت والی ہو یا مُنصِف ہو بلکہ ایک باپ کی مانند جو محبّت کرنے والا اور قریب رہنے والا ہو۔وہ صرف مسیح کا باپ نہ تھا بلکہ ہمارا باپ بھی ہے۔ٰسوع نے خدا کو “میرا باپ” کہا یعنی وہ آپ کے لیے سب کچھ ہے۔ جہاں تمام مخلوق گناہ کے باعث خدا سے الگ ہو چُکی ہے،آپ اپنے باپ کے وفادار رہے ہیں۔ہمارے پچھلے گناہ کے باعث وہ اب ہمارا دشمن نہیں ہے بلکہ ہم سے محبّت کرتا ہے کیونکہ صلیب پر کفّارہ ادا کیے جانے کے باعث ہم معافی پا چُکے ہیں۔جس طرح یسُوع باپ کے ساتھ ایک ہوکر رہتے ہیں اسی طرح آپ اپنا پاک رُوح ہم پر اُنڈیل کریہ چاہتے ہیں کہ ہم بھی مقدّس تثلیث کے ساتھ ایک ہو کر رہیں تاکہ ہم میں سے محبّت کا چشمہ بہتا رہے۔

اس طرح یسُوع نے اس عورت کے لبوں پر مکمل رفاقت کا وعدہ رکھ دیا جس نے آپ کو مَوت پر فتح پانے کے بعد پہلی بار دیکھا۔وہ اطاعت شعار تھی، وہ خوشی کے باعث یسُوع کے قدموں میں سجدہ میں نہ رہی بلکہ اُٹھ کھڑی ہُوئی اور آپ کی سچّائی کی گواہی کے ساتھ رسُولوں کی طرف دوڑتی ہُوئی گئی۔آج بھی یہ پیغام خوشی کے نرسنگے (بگل) کی آواز کی طرح ہمارے افسردہ دلوں کو معمور کرتا ہے۔کیا خدا کے ساتھ مقبولیت اور آپ کی تجدید کی خوشی آپ تک پہنچ چُکی ہے؟کیا تُم مریم کے پیغام پر یقین کرتے ہو کہ وہ مسیح کے جی اُٹھنے کی خبر کی سب سےپہلی پیامبر ہے۔

دعا: اے خداوند یسُوع! جو مرُدوں میں سے جی اُٹھے اور ہمارے بیچ میں موجود ہیں، ہم آپ کے شکر گزار ہیں کیونکہ آپ نے ہمیں اپنا بھائی کہا۔ ہم اس قابل نہیں کہ آپ کیبالکل قرابت میں رہیں۔ہمارے گناہ بخشنے کے لیے ہم آپ کے شکرگزار ہیں۔ہمیں ان لوگوں کے لیے آپ کی خوشی کے پیغمبر بنا لیجیے جو آپ کو ڈھونڈتے ہیں۔

سوال ۱۲۲۔ مریم مگدلینی کے لبوں پر ہمارے لیےمسیح کا کون سا پیغام ہے؟

www.Waters-of-Life.net

Page last modified on May 29, 2012, at 09:32 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)