Waters of Life

Biblical Studies in Multiple Languages

Search in "Urdu":

Home -- Urdu -- John - 125 (Conclusion of John's gospel)

This page in: -- Albanian -- Arabic -- Armenian -- Bengali -- Burmese -- Cebuano -- Chinese -- Dioula? -- English -- Farsi? -- French -- Georgian -- Greek -- Hausa -- Hindi -- Igbo -- Indonesian -- Javanese -- Kiswahili -- Kyrgyz -- Malayalam -- Peul -- Portuguese -- Russian -- Serbian -- Somali -- Spanish -- Tamil -- Telugu -- Thai -- Turkish -- Twi -- URDU -- Uyghur? -- Uzbek -- Vietnamese -- Yiddish -- Yoruba

Previous Lesson -- Next Lesson

یُوحنّا کی اِنجیل - نُور تاریکی میں چمکتا ہے

کتابِ مقُدّس میں مُندرج، یُوحنّا کے مطابق مسیح کی اِنجیل پر مبنی سِلسِلۂ اسباق

حِصّہ چہارم : نُور تاریکی پرچمکتا ہے (یُوحنّا ۱۸: ۱۔۲۱: ۲۵)٠

ب : یسُوع کا مرُدوں میں سے جی اُٹھنا اور لوگوں پر ظاہر ہونا (یُوحنّا ۲۰: ۱۔۲۱: ۲۵)٠

۔۴ : یُوحنّا کی اِنجیل کا اختتام (یُوحنّا ۲۰: ۳۰۔۳۱)٠


یُوحنّا ۲۰: ۳۰۔۳۱
۔۳۰ اوریسُوع نے بہت سے معجزے شاگردوں کے سامنے دکھائے جو اس کتاب میں لکھے نہیں گیے۔ ۳۱ لیکن یہ اِس لیے لکھے گیے کہ تُم ایمان لاؤ کہ یسُوع ہی خدا کا بیٹا مسیح ہے اور ایمان لاکر اُس کے نام سے زندگی پاؤ۔

اس باب کے آخر میں ہم اُس تحریر کے آخر تک پہنچتے ہیں جسے یُوحنّا نے بذاتِ خود لکھا تھا۔اس منطقی محرِّر اور مُبشِّر نے تاریکی میں خدا کے نُور (یسُوع)کے عروج کا اعلان کیا جسے تاریکی (دنیا) نے نہ پہچانا۔لیکن جتنوں نے اُسے قبول کیا خدا وندنے اُنہیں یہ حق بخشا کہ وہ خدا کے فرزند بنیں یعنی اُنہیں جو آپ پر ایمان لائے۔اس عظیم مُبشِّر نے یسُوع کی ہستی میں ہمیں ایزدی رفاقت کی گہرائی تک پہنچا دیا۔اُنہوں نے ہمارے لیے مسیح کی مَوت اور آپ کے جِلائے جانے کا نقشہ کھینچا تاکہ ہم آپ پر ایمان لائیں اور آپ کو ہمارے ساتھ جیتے ہُوئے دیکھ سکیں۔

مختصر یہ کہ یُوحنّا رسُول نے چار اُصول پیش کیے ہیں تاکہ اُن کی اِنجیل کا اختصار اور اُن کے لکھنے کا مقصد ہم پر واضح ہو۔

یُوحنّا نے کوئی ضخیم کتاب نہیں لکھی جس میں یسُوع کے سبھی اقوال اور اعمال درج کیے گیے ہوں۔ ورنہ اُنہیں کئی جلدیں تحریر کرنی پڑتیں۔اُنہوں نےصرف اُن ہی معجزوں اور مباحثوں کو چُنا جو یسُوع کی بے نظیر شخصیت کے اہم نکات پیش کرتے ہیں۔آپ کی تحریر کوئی املا نہ تھا جسے خدا کی رُوح نے رُویا میں یا بے خودی کے عالم میں اُن سے لکھوایا ہو۔آپ نے جو کچھ لکھا وہ نہایت ذمّہ داری کے ساتھ ،پاک رُوح کے الہام کے ماتحت ،نمایاں واقعات کو چُنااور اُنہیں نہایت خوبی سے بیان کیا۔ آپ نے نہایت پیار سے خدا کے برّہ کا نقشہ کھینچا ہے جو دنیا کے گناہ اُٹھا لے جاتا ہے اور اپنی جان قربان کر دیتا ہے۔

یُوحنّا نے یہ اِنجیل اس لیے لکھی تاکہ ہم دیکھیں کہ ناصرت کا ایک شخص بنام یسُوع جو کہ سیدھا سادا انسان تھا لیکن حقیر سمجھا گیا، وہی مسیح ہے ،جس کے آنے کا وعدہ کیا گیا تھا اور جو ساتھ ہی ساتھ خدا کا بیٹا بھی تھا۔اِن دو خطابات کے ساتھ آپ نے یہودیوں کی وہ تمنّائیں پوری کیں جواُنہیں پرانے عہدنامہ کے زمانہ میں عزیزتھیں۔آپ کے ذریعہ خدا نے اپنی قوم کا انصاف کیا، جس نے داؤد کے موعودہ بیٹے کو صلیب دی۔ یسُوع نے تصدیق کی کہ حقیقی مسیح، خدا کا بیٹا ہے۔خدا کی عظیم محبّت اورپاک تقدُّس بے عیب ہیں جنہیں کوئی خیر خواہ بھُلا نہیں سکتا۔یُوحنّا نےیسُوع کی نہایت شاندار طریقہ سے تمجید کی ہے۔ انہوں نے ہماری خاطریسُوع کا جو نقشہ کھینچا ہے وہ بے مثال ہے۔یہ انہوں نے اس لیے کیا تاکہ ہم خدا کے بیٹے کی محبّت کا اندازہ لگا سکیں جو انسان بنا تاکہ ہم خدا کے فرزند بنیں۔

یُوحنّا یہ نہیں چاہتے کہ ہم مسیح کو محض عقائد کی بنا پر قبول کریں بلکہ یہ کہ ہم خدا کے بیٹے کے ساتھ رشتہ (بندھن) قائم کریں۔جس طرح یسُوع بیٹے ہیں اسی طرح خدا ہمارا باپ بن جاتا ہے۔چونکہ خدا تعالیٰ ہمارا باپ ہے، وہ کئی فرزند پیدا کر سکتا ہے جو اس کی ابدی زندگی سے معمور ہوں گے۔اُن کی مسیح کے خون اور ہمارے اندر پائی جانے والی رُوح کے ذریعہ از سرِ نَو پیدایش ہوگی۔ یُوحنّا کی اِنجیل کا یہی نصبُ العین ہے۔ لہٰذا کیا تُمہاری رُوحانی پیدایش ہو چُکی ہے یا تُم اب بھی گناہوں میں مرے ہُوئے ہو؟کیا خدا کی زندگی تُم میں پائی جاتی ہے یا تُم اُس کے پاک رُوح سے خالی ہو؟

خدا کے بیٹے پر ایمان لانے سے از سرِ نَو پیدایش تکمیل کو پہنچتی ہے۔ جو کوئی آپ پر ایمان لاتا ہے وہ رُوحانی زندگی پاتا ہے۔ایمان کے باعث ہم آپ کے ساتھ مستقل طور پریہ زندگی پاتے ہیں۔جو کوئی مسیح میں قائم رہتا ہے وہ مسیح کو اپنے اندر مقیم پاتا ہے۔ ایسا ایمان رکھنے والا رُوح اور سچّائی میں بڑھتا جائے گا اوراُس میں ایزدی زندگی کے پھل کثرت سے دکھائی دیں گے۔ابدی زندگی ، خدا کی محبّت ہے جوہمیں،دوسرے لاتعداد لوگوں کو یسُوع پر ایمان لانے کے لیے اُبھارتی ہے تاکہ وہ یسُوع سے ہمیشہ محبّت کرتے رہیں اور آپ میں قائم رہیں تاکہ آپ اُن میں قائم رہیں۔

دعا: خداوند یسُوع!ہم اس اِنجیل کے لیے آپ کا شکر بجا لاتے ہیں جسے مُبشِّر یُوحنّا نے تحریر کیا۔ اس کتاب کے ذریعہ ہم آپ کی عظمت اور سچّائی کو محسوس کر پاتے ہیں۔ ہم نہایت شادمانی سے آپ کے حضور سر جھُکاتے ہیں کیونکہ آپ نے ہمیں آپ پر ایمان لانے کی ترغیب دی اور اپنے فضل سے ہمیں نیا جنم دیا۔ہمیں اپنی رفاقت میں قائم کیجیے تاکہ ہم پیار سے آپ کے احکام پر عمل کرتے رہیں۔ہمیں توفیق دیجیے کہ ہم علانیہ آپ کے نام کی گواہی دیتے رہیں تاکہ ہمارے دوست و احباب آپ پر ایمان لائیں اور ایمان کی بدولت کثرت سے زندگی پائیں۔

سوال ۱۲۹۔ اپنی اِنجیل کے اختتام میں یُوحنّا کن تفصیلات کو اتمام تک پہنچاتے ہیں؟

www.Waters-of-Life.net

Page last modified on May 29, 2012, at 10:08 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)