Waters of Life

Biblical Studies in Multiple Languages

Search in "Urdu":
Home -- Urdu -- John - 073 (The raising of Lazarus)
This page in: -- Albanian -- Arabic -- Armenian -- Bengali -- Burmese -- Cebuano -- Chinese -- Dioula? -- English -- Farsi? -- French -- Georgian -- Greek -- Hausa -- Hindi -- Igbo -- Indonesian -- Javanese -- Kiswahili -- Kyrgyz -- Malayalam -- Peul -- Portuguese -- Russian -- Serbian -- Somali -- Spanish -- Tamil -- Telugu -- Thai -- Turkish -- Twi -- URDU -- Uyghur? -- Uzbek -- Vietnamese -- Yiddish -- Yoruba

Previous Lesson -- Next Lesson

یُوحنّا کی اِنجیل - نُور تاریکی میں چمکتا ہے

کتابِ مقُدّس میں مُندرج، یُوحنّا کے مطابق مسیح کی اِنجیل پر مبنی سِلسِلۂ اسباق

حصّہ دوّم : نُور تاریکی میں چمکتا ہے (یُوحنّا ۵: ۱ ۔ ۱۱: ۵۴)٠

ج : یسُوع کی یروشلیم میں آخری آمد۔ (يوحنَّا ۷: ۱ ۔ ۱۱: ۵۴) تاریکی اور نُور کی علحدگی٠

۔۴ : لعزر کا زندہ کیا جانا اور اُس کے نتائج ( یُوحنّا ۱۰: ۴۰۔۱۱: ۵۴)٠

ج : لعزر کا مرُدوں میں سےجی اُٹھنا (یُوحنّا ۱۱: ۳۴۔۴۴)٠


یُوحنّا ۱۱: ۳۴۔۳۵
۔۳۴ اُنہوں نے کہا:"اے خداوند، چل کر دیکھ لے۔" ۳۵ یسُوع کے آنسو بہنے لگے۔

یسُوع نے ایک لفظ بھی نہ کہا۔ مغموم انسان سے گفتگو کرنا بے سود ہوتا ہے۔ایسے موقع پر الفاظ کی بہ نسبت اعمال زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔آپ نے وہاں موجود لوگوں سے درخواست کی کہ وہ آپ کو قبر تک لے چلیں۔اُنہوں نے کہا:"آئیے اور دیکھ لیجیے۔" یہ وہی الفاظ ہیں جو یسُوع اپنی خدمات کےآغاز میں اپنے شاگردوں سے کہا کرتے تھے۔آپ نے اس وقت لوگوں کو زندگی پر نظر ڈالنے کے لیے بُلایا تھا لیکن اب یہ لوگ آپ کو موت پر نظر ڈالنے کے لیے بلا رہے تھے۔لوگوں کی سیکھنے کے لیے سُستی، اُن کی لاعلمی اور بے اعتقادی دیکھ کر آپ رو پڑے۔آپ کے بہترین پیرو بھی حقیقی ایمان ظاہر نہ کر پائے۔بدن سے کچھ حاصل نہیں ہوتا اور جان ایمان سے خالی ہوتی ہے۔پاک رُوح اب تک اُن لوگوں پر اُنڈیلا نہیں گیا تھا۔رُوحانی موت اُن پر حاوی تھی اور خدا کا بیٹا اُن کی ناگفتہ بہ حالت دیکھ کر صِرف رو پڑا۔

یسُوع حقیقت میں انسان تھے جو اُن لوگوں کے ساتھ خوشی مناتے تھے جوخُوش تھے اور رونے والوں کے ساتھ رویا کرتے تھے۔ آپ کی رُوح پریشان تھی۔آپ کی حسّاس جان میں آپ کے پیروؤں پر موت کا خوف دیکھ کر اور زندہ خدا کے لیے محبّت نہ پاکر ہلچل مچ گئی۔یسُوع آج بھی ہماری کلیسیاؤں اور خود ہماری حالت دیکھ کر اور اُن سب لوگوں کی خاطر جو گناہ میں اور رُوحانی موت میں پڑے ہُوئے ہیں،رو پڑتے ہیں۔

یُوحنّا ۱۱: ۳۶۔۳۸
۔۳۶ پس یہودیوں نے کہا : "وہ اُس کو کیسا عزیز تھا۔" ۳۷ لیکن اُن میں سے بعض نے کہا:"کیا یہ شخص جس نے اندھے کی آنکھیں کھولیں، اتنا نہ کر سکا کہ یہ آدمی نہ مرتا؟" ۳۸ الف یسُوع پھر اپنے دل میں نہایت رنجیدہ ہوکر قبر پر آیا۔

یہودیوں نے یسُوع کے آنسو دیکھے اور اُن کی وجہ یسُوع کی لعزر سے محبّت بتایا۔محبّت، منطق اور ذہانت کے باعث ٹھنڈی نہیں پڑتی بلکہ دوسروں کے جذبات سے ہم آہنگ ہوتی ہے۔مسیح کی محبّت ہماری سمجھ سے بھی عظیم ہے اور موت کے بعد بھی قائم رہتی ہے۔آپ نے لعزر کو اس کی مہر لگا کر بند کی ہُوئی قبر میں دیکھا اور اپنے دوست پر موت نے پائی ہُوئی فتح پر رنجیدہ ہُوئے۔لیکن آپ کے دل نے پتھر کو چاک کیا اور میّت کو آپ کی آواز سُننے کے لیے تیّار کیا۔

وہاں موجود لوگوں میں سے بعض نے یسُوع کےصاف گو رویّہ کی نکتہ چینی کی اور آپ کے اختیار کے متعلق بحث شروع کی۔اس پر یسُوع خفا ہُوئے کیونکہ بے اعتقادی اور محبّت کی کمی اور معمولی سی اُمیّد سے خدا کا غضب بڑ ک اُٹھتا ہے۔یسُوع ہمیں مایوسی سے مخلصی اور اپنے تنگ افقوں سے بچانا چاہتے تھے تاکہ ہم آپ کی محبّت میں پیوست رہیں۔ اور آپ کے ایمان کے سبب سے جیتے رہیں اور آپ کی امیّد میں یقین رکھیں تاکہ انسانی معیار کو نہ لوٹیں بلکہ آپ کی صلاحیت پر یقین کریں۔آپ چاہتے ہیں کہ جو ہمارے ارد گرد کے علاقہ میں گناہ میں مر چُکے ہیں اُنہیں دوبارہ زندہ کریں۔ کیا تمہاری بے ایمانی سے یسُوع پریشان ہو جاتے ہیں یا آپ تمہاری گرم جوش محبّت سے خوش ہوتے ہیں؟

دعا: خداوند یسُوع! آپ پر ایمان لانے اور آپ سے محبّت کرنے کے مواقع کھو دینے کے لیے مجھے معاف فرمائیے۔میری بے اعتقادی اور خود اپنا ہی مفاد چاہنے کی عادت کے لیے بھی معاف فرمائیے۔آپ کا احترام کرنےاور ہمیشہ آپ کی اطاعت کرنے کے لیے مجھے راغب کیجیے۔

سوال ۷۷۔ یسُوع پریشان کیوں ہُوئے اور آپ کیوں روئے؟

www.Waters-of-Life.net

Page last modified on April 07, 2012, at 03:24 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)