Waters of Life

Biblical Studies in Multiple Languages

Search in "Urdu":
Home -- Urdu -- John - 046 (Sifting out of the disciples)
This page in: -- Albanian -- Arabic -- Armenian -- Bengali -- Burmese -- Cebuano -- Chinese -- Dioula? -- English -- Farsi? -- French -- Georgian -- Greek -- Hausa -- Hindi -- Igbo -- Indonesian -- Javanese -- Kiswahili -- Kyrgyz -- Malayalam -- Peul -- Portuguese -- Russian -- Serbian -- Somali -- Spanish -- Tamil -- Telugu -- Thai -- Turkish -- Twi -- URDU -- Uyghur? -- Uzbek -- Vietnamese -- Yiddish -- Yoruba

Previous Lesson -- Next Lesson

یُوحنّا کی اِنجیل - نُور تاریکی میں چمکتا ہے

کتابِ مقُدّس میں مُندرج، یُوحنّا کے مطابق مسیح کی اِنجیل پر مبنی سِلسِلۂ اسباق

حصّہ دوّم : نُور تاریکی میں چمکتا ہے (یُوحنّا ۵: ۱ ۔ ۱۱: ۵۴)٠

ب : یسُوع زندگی کی روٹی ہیں۔ (یُوحنّا ٦: ١- ٧١)٠

۔۵۔ بعض شاگردوں کا خداوند کو چھوڑ دینا (یُوحنّا ٦: ۵۹۔۷۱)٠


یُوحناّ ٦: ۵۹۔٦۰
۔۵۹ یہ باتیں اُس نے کُفرنحوم کے ایک عبادت خانہ میں تعلیم دیتے وقت کیںو۔ ٦۰ اِس لیےاُس کے شاگردوں میں سے بہتوں نے سُن کر کہا کہ یہ کلام ناگوار ہے۔ اِسے کون سُن سکتا ہے؟

خدا کی روٹی اور یسُوع کے بدن کو کھانے کے متعلق بحث مختلف موقعوں پر پیش آئی۔آپ نے اِس سِلسِلہ میں چند موضوعات دہرائے اور اِس طرح رفتہ رفتہ اُن کے مطلب کی گہرائی تک پہنچنے کی کوشش کی۔ البتّہ مُبشِّر یُوحنّا نے یہ تمام مباحثے فراہم کرکے ایک ہی جگہ قلمبند کردئیے۔اب ہم یسُوع کو کُفرنحوم کے عبادت خانہ میں اپنے سامعین کو تعلیم دیتے ہُوئے دیکھ رہے ہیں جس میں آپ بالواسطہ یہ بتا رہے ہیں کہ آپ موسیٰ سے بہتر ہںر اور یہ کہ سب ایماندار آپ کا بدن اور خُون نوش کریں۔

ایسا انکشاف آپ کے وفادار پیروؤں کی سمجھ سے بھی بعیدتھا۔ وہ سوال کرنے لگے اور شک کا اظہار کرنے لگے۔اُنہوں نے قصد کر لیا تھا کہ وہ خدا کا حکم مانیں گے اور اُس کی خدمت کریں گے لیکن وہ بدن اور خُون کےکھانے اور پینے کی نامعقولیت سے پریشان ہو گئے تھے۔ جب آپ کے شاگردوں کے دماغ انتہائی پریشانی میں مبتلا ہو گئے تب خداوند نے شفقّت سے اُن کے دماغ کھول دئیے تاکہ وہ زندگی کی روٹی کی تمثیل کا مطلب سمجھ سکیں۔

یُوحناّ ٦: ٦۱۔٦۳
۔٦۱ یسُوع نے اپنے جی میں جان کر کہ میرے شاگرد آپس میں اِس بات پر بُڑبُڑاتے ہیں، اُن سے کہا کیا تُم اِس بات سے ٹھوکر کھاتے ہو؟ ٦۲ اگر تُم ابنِ آدم کو اوپر جاتے دیکھوگے جہاں وہ پہلے تھا، تو کیا ہوگا؟ ٦۳ زندہ کرنے والی تو رُوح ہے، جسم سے کُچھ فائدہ نہیں۔ جو باتیں میں نے تُم سے کہی ہیں وہ رُوح ہیں اور زندگی بھی ہیں۔

یسُوع نے اپنے شاگردوں کے خیالات کو جان لیا اور اُن کے سوالات کی سرزنش نہ کی۔ اُن کی شکایات، ایمان نہ لائے ہُوئے لوگوں کی طرح، کجروئی کے باعث نہ تھیں بلکہ اِس لیے کہ وہ مسیح کی تمثیلوں کے راز سمجھنے سے قاصر تھے۔ لیکن اِس سے پہلے کہ یسُوع اُنہیں کوئی تعلیم دیں، آپ تمثیلوں پر سے پردہ ہٹا دیتے تھے تاکہ وہ دُنیا کی نجات کا منصوبہ مکمل طور پر جان سکیں۔

آپ اُن کے لیے محض اپنی جان نہ دیں گے تاکہ وہ آپ کے بدن کو رُوحانی طور پر کھا لیں بلکہ آپ آسمان پر اپنے باپ کے پاس صعود بھی فرمائیں گے جہاں سے کہ آپ آئے تھے۔ یہی وہ ہستی ہے جو آسمان سے آتی ہے، لیکن ہماری دُنیا میں نہ رہے گی۔ اُنہوں نے آپ کو جھیل کی سطح پر چلتے ہُوئے دیکھا تھا اور محسوس کیا تھا کہ آپ فوق البشر اِنسان ہیں۔آپ اپنے باپ کے پاس صعود فرمائیں گے تاکہ اُس کا رُوح اپنے شاگردوں پر اُنڈیل دیں۔ یہی آپ کی موَت کا مقصد اور آپ کی آمد کا مطلب ہے۔آپ اپنے شاگردوں کو اپنے گوشت کا لوتھڑا عنایت نہیں کرتے بلکہ اُن کے دِلوں میں اُتر جاتے ہیں۔البتّہ آپ کا جسمانی بدن ہمارے دِل میں نہیں اُترتا بلکہ آپ کا پاک رُوح اُترتا ہے۔

یسُوع نے بتایا کہ بدن کچھ فائدہ نہیں پہنچاتا۔ شروع میں ہم پاک و صاف پیدا کیے گیےتھے لیکن ہمارے خیالات اور باطن بدکار بن گئے۔ ہم اپنے بدن میں حقیقی زندگی گزارنے کے لیے قوّت نہیں پاتے بلکہ صرف گناہ کرنے کی قوّت رکھتے ہیں۔ یسُوع کا اپنا بدن کمزوری کی طرف مائل ہوتا تھا اور اِسی لیے آپ نے کہا:"جاگتے اور دعا کرتے رہو تاکہ آزمائش میں نہ پڑو۔ رُوح تو آمادہ ہے مگر جسم کمزور ہے"۔

خدا کی تمجید ہو۔یسُوع ہمیشہ اپنے جسم میں پاک رُوح کو لیے رہے۔ اِس پاک رُوح کی آپ میں موجودگی آپ کی ہستی کا راز تھا۔آپ اپنی مَوت، دوبارہ زندہ ہونے، آسمانی صعود اور اپنے پاک رُوح کے ہمارے نازک بدن میں وجود کے ذریعہ، ہمیں پاک رُوح اور بدن کا اتّحاد عنایت کرنا چاہتے ہیں۔اِس سے قبل آپ نے یُوحنّا کے پانی سے بپتسمہ دینے اور پنتکُست کے دن رُوح کے بپتسمہ کی طرف اشارہ کرتے ہُوئے نِیکُودیمُس کو باضابطہ طور پربتایا تھا کہ پانی اور رُوح ہمیں خدا کی بادشاہی میں داخل ہونے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ زندگی کی روٹی کے متعلق بحث کے دوران، یسُوع نے اپنے شاگردوں کو بتایا کہ جب وہ عشائے ربّانی میں شریک ہوں گے تب آپ اُن کے پاس اور اُن کے اوپر آجایا کریں گے لیکن شرط یہ ہے کہ جب تک پاک رُوح ہم پر نازل نہیں ہوتا یہ علامتیں بے سود ہیں۔ پاک رُوح ہماری تجدید کرتا ہے۔ بدن کسی کام کا نہیں ہوتا۔مسیح کا رُوح ہی ایمانداروں میں آپ کی موجودگی کی ضمانت ہے۔

پاک رُوح ہم پر کیسے نازل ہوتا ہے؟یہ اُن سب لوگوں کے لیےخاص سوال ہے جو مسیح کے بدن اور خُون (عشائے ربّانی) میں شرکت کی تیّاری کرتے ہیں تاکہ آپ کے ساتھ مکمل اِتّحاد کے ساتھ جئیں۔ یسُوع اِس سوال کا اِن الفاظ میں جواب دیتے ہیں: "میرا کلام سُنو، اور اپنا دل اِنجیل کے خزانہ کے لیے کھول دو۔" مسیح خدا کا کلام ہیں۔ جو آپ کا کلام سُنتا ہے اور آپ پر ایمان لاتا ہے وہ پاک رُوح سے معمور ہو جاتا ہے۔ اپنے مصنوی اخلاق اور جھُوٹی مروّت کو آسمانی نوشتوں کی بہت سی آیتوں کو زبانی یاد کرکے خدا کی قوّت سے معمور کرلو۔اگر آپ خدا کے وعدوں پر قائم رہو، اُس کے دعوں کو تھامے رہو تو آپ موجدوں اور اُن کی دریافت کی ہُوئی اشیاء سے زیادہ طاقتور بن جاؤگے۔ کیونکہ مسیح کے نجات بخش کلام کے باعث کائنات کا خالق آپ پر نازل ہوگا اور آپ کو اپنی زندگی اور اختیار بخشے گا۔

یُوحناّ ٦: ٦۴۔٦۵
۔٦۴ مگر تُم میں سے بعض ایسے ہیں جو ایمان نہیں لاتے کیونکہ یسُوع شروع سے جانتا تھا کہ جو ایمان نہیں لاتے وہ کون ہیں اور کون مجھے پکڑوائے گا۔ ٦۵ پھر اُس نے کہا: اِسی لیے میں نے تُم سے کہا تھا کہ میرے پاس کوئی نہیں آ سکتا جب تک باپ کی طرف سے اُسے توفیق نہ دی جائے۔

اکثر لوگ جو یسُوع کی پیروی کر رہے تھے، یہ اہم نُکتہ سمجھ نہ پائے اور آپ کو چھوڑ کر چلے گیے۔آپ کا گوشت کھانے اور آپ کا خُون پینے کے متعلق بحث گلیل میں آپ کی خدمت کا مرکزی نُکتہ بن چُکی تھی اور یہی وجہ تھی جو آپ کے اکثر پیرو آپ کو چھوڑ کر چلے گئے۔ اِس طرح خیرباد کہنے والوں کی تعداد اِنسانی منطق کے حدود عبور کرنے کے لیے کافی نہ تھی یعنی یسُوع پر بنا شرط اعتماد رکھنے کے لحاظ سے۔اُنہوں نے آپ کی اُلوہیّت کی سچّائی کو جاننے کا موقع گنوادیا اور آپ کی قربانی کی بدولت آپ سے عہد باندھنے کی جرأت نہ کر سکے۔

یسُوع نے اپنے شاگردوں سے کای تھا کہ اُن میں سے چند آپ کے رُوح کی مخالفت کریں گے اور اُسے اپنے اندر نہ لیں گے۔خداوند اُن میں سے ہر ایک کو اپنے دل کے جذبات میں دیکھ پاتے تھے۔آپ یہوداہ اسکریوت کی غدّاری سے بھی واقف تھے جو شروع ہی سےآپ کے شاگردوں کے حلقہ میں شامل ہو چُکا تھا۔یہوداہ مسیح کی محبّت پانے کے لیے پوری طرح سے اپنا دل کھولنا نہ چاہتا تھا۔جب یسُوع اپنے بدن کے قتل کیے جانے کے متعلق بحث کر رہے تھے تب آپ جانتے تھے کہ حاضرین میں سے ایک شخص آپ کو قتل کیے جانے کے لیے غیروں کے سپرد کرے گا۔

آخر میں پھر ایک بار یسُوع نے یہ راز دہرایا کہ خدا کے پاک رُوح کے کام کے بغیر کوئی شخص آپ پر ایمان نہیں لا سکتا۔پاک رُوح کی ترغیب کے بنا کوئی بھی یسُوع کو خداوند نہیں کہہ سکتا۔ہمارا ایمان محض اعتقاد ہی نہیں بلکہ یسُوع سے ذاتی اتّحاد ہے جو پاک رُوح کے عمل سے ممکن ہو پاتا ہے۔پدرانہ رُوح کی کشش کے لیے اپنے دل کھول دیجیے اور یسُوع کی کسی بھی سچّائی کی مخالفت نہ کیجیے۔ تب تُم یسُوع کے آپ پر نازل ہوکر ہمیشہ آپ میں رہنے کا تجربہ حاصل کر پائیں گے۔یسُوع زندگی کی روٹی ہیں جو آپ کے لیے تیّار کی گئی ہے۔

سوال ۵۰۔ زندگی بخش رُوح کو مسیح کے بدن سے کس طرح جوڑ دیا گیا؟

www.Waters-of-Life.net

Page last modified on April 17, 2012, at 10:43 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)