Home
Links
Bible Versions
Contact
About us
Impressum
Site Map


WoL AUDIO
WoL CHILDREN


Bible Treasures
Doctrines of Bible
Key Bible Verses


Afrikaans
አማርኛ
عربي
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
Basa Jawa
Basa Sunda
Baoulé
বাংলা
Български
Cebuano
Dagbani
Dan
Dioula
Deutsch
Ελληνικά
English
Ewe
Español
فارسی
Français
Gjuha shqipe
հայերեն
한국어
Hausa/هَوُسَا
עברית
हिन्दी
Igbo
ქართული
Kirundi
Kiswahili
Кыргызча
Lingála
മലയാളം
Mëranaw
မြန်မာဘာသာ
नेपाली
日本語
O‘zbek
Peul
Polski
Português
Русский
Srpski/Српски
Soomaaliga
தமிழ்
తెలుగు
ไทย
Tiếng Việt
Türkçe
Twi
Українська
اردو
Uyghur/ئۇيغۇرچه
Wolof
ייִדיש
Yorùbá
中文


ગુજરાતી
Latina
Magyar
Norsk

Home -- Urdu -- John - 015 (Testimonies of the Baptist to Christ)
This page in: -- Albanian -- Arabic -- Armenian -- Bengali -- Burmese -- Cebuano -- Chinese -- Dioula -- English -- Farsi? -- French -- Georgian -- Greek -- Hausa -- Hindi -- Igbo -- Indonesian -- Javanese -- Kiswahili -- Kyrgyz -- Malayalam -- Peul -- Portuguese -- Russian -- Serbian -- Somali -- Spanish -- Tamil -- Telugu -- Thai -- Turkish -- Twi -- URDU -- Uyghur? -- Uzbek -- Vietnamese -- Yiddish -- Yoruba

Previous Lesson -- Next Lesson

یُوحنّا کی اِنجیل - نُور تاریکی میں چمکتا ہے

کتابِ مقُدّس میں مُندرج، یُوحنّا کے مطابق مسیح کی اِنجیل پر مبنی سِلسِلۂ اسباق

حصّہ اوّل ۔ایزدی نُور کا چمکنا (یُوحنّا ۱: ۱ ۔ ۴: ۵۴)۔

ب ۔ مسیح اپنے شاگردوں کو توبہ کے دائرہ سے نکال کر شادی کی خوشی میں لیجاتے ہیں (یُوحنّا ۱: ۱۹ ۔ ۲: ۱۲)٠

۔۲۔ بپتسمہ دینے والے یُوحنّاکی مسیح کے بارے میں مزیدپُر جوش گواہیاں (یُوحناّ ۱: ۲۹۔۳۴)۔


یُوحناّ ۱: ۳۱۔۳۴
۔ ۳۱ اور میں تو اُسے پہچانتا نہ تھا مگر اِس لیے پانی سے بپتسمہ دیتا ہُوا آیا کہ وہ اِسرائیل پر ظاہر ہو جائے۔ ۳۲ اور یُوحنّا نے یہ گواہی دی کہ میں نے رُوح کو کبوتر کی طرح آسمان سے اُترتے دیکھا ہے اور وہ اُس پر ٹھہر گیا۔ ۳۳ اور میں تو اُسے پہچانتا نہ تھا مگر جس نے مجھے پانی سے بپتسمہ دینے کو بھیجا، اُسی نے مُجھ سے کہا کہ جس پر تُو رُوح کو اُترتے اور ٹھر تے دیکھے وہی رُوحُ اقُدس سے بپتسمہ دینے والا ہے۔ ۳۴ چنانچہ میں نے دیکھا اور گواہی دی ہے کہ یہ خدا کا بیٹا ہے۔

خدا نے تیس سال کی عمر میں بپتسمہ دینے والے یُوحنّاکو بلایا تا کہ وہ مسیح کی راہ تیار کریں اور آپ کولوگوں پر ظاہر کردیں۔یہ اُن کے بپتسمہ دیتے وقت ہوا ،جس وجہ سے تمام توبہ کرنے والے مسیح کے استقبال کی امید رکھنے لگے۔خدا نے یُوحنّا سے بات کی اور یہ وعدہ کیا کہ وہ ایسی چیز دیکھیں گے جسے پہلے کسی نے نہیں دیکھا-یعنی مسیح پر پاک رُوح کے نُزول کا مظاہرہ ۔دراصل رُوح خاص طور سے یسُوع پر آکر ٹھہرا۔پرانے عہدنامہ کے انبیا ء پرمختصرعرصہ کے لیے رُوح نازل ہُوا کرتا تھا لیکن مسیح ہمیشہ کے لیےرُوح سے معمورہو گئے۔اسی طرح پاک رُوح ایمانداروں کو ایک ہمیشہ بہنے والے چشمہ کی طرح ایزدی قوّت سے معمور کرے گا۔

دونوں نوجوان پہلو بہ پہلودریائےیردن کے کنارے کھڑے ہوئے۔ اچانک ،بغیر کسی شور و غُل کے آسمان کھُل گیااور یُوحنّا نے پاک رُوح کو کبوتر کی شکل میں دیکھا جونیلے آسمان کے مقابل سفید نظر آیا۔ یہ پرندہ اِطمئنان اور منکسر مزاجی کا پیکر تھا۔

یہ رُوح یُوحنّا یا توبہ کرنے والوں پر نہ اُترابلکہ سیدھا یسُوع پر آکے ٹھہرا جس سے یُوحنّا کو یقینی ثبوت مل گیا کہ ناصرت کی یہ جوان ہستی تمام انبیاء اور مخلوقات سے اعلیٰ ہے۔یُوحنّا جان گیے کہ خدا اُن کے سامنے کھڑا ہے یعنہ وہ ابدی ہستی جس کے آنے کی امید تھی۔

بلا شبہ یُوحنّا تعظیم اور خوشی سے بھرگیے ٹھیک اُسی طرح جب مسیح کی والدہ اپنی بہن الیشبع سے ملنے گئی تھیں تب وہ اپنی ماں کے رحم میں اُچھل پڑے تھےاور الیشبع بھی خوشی سے پھُولی نہ سمائیں اور خدا کی تمجید کرنے لگی تھیں (لوقا ۱: ۳٦۔۴۵)۔

یُوحنّا نے مسیح کو رُوح عنایت کرنے والے کے طور پر پہچان تو لیا لیکن اُنہوں نے اِس رُویا کوچھپایا نہیں بلکہ بلند آواز میں اعلان کیا:‘‘خداوند آچُکے ہیں اوریہاںموجود ہیں۔آپ اِس لیے نہیں آئے کہ کسی کو مجرم قرار دیں بلکہ اِس لیے کہ محبت اور نوازش دکھائیں۔آپ کوئی معمولی انسان نہیں بلکہ رُوح سے معمور خداکے بیٹے ہیں۔جوشخص وثوق سے کہتا ہے کہ یسُوع خدا کی طرف سے بھیجی ہُوئی رُوح ہیں وہ ساتھ ہی ساتھ اِس بات کا اقرار بھی کرتا ہے کہ آپ خدا کے بیٹے ہیں۔اِس طرح یُوحنّا نے مسیح کی آمد کا یہ مقصد واضح کر دیا کہ آپ توبہ کرنے والوں کوپاک رُوح سے بپتسمہ دیں گے۔خدا رُوح ہے اور اُس کا بیٹا اُس کی رُوح ہے جو انسان بنی۔یُوحنّا کے لیے یہ بڑی خوشی کی بات تھی کہ وہ اپنے پیروؤں کواِس ایزدی حقیقت سے آگاہ کرتے کہ خدا محبت ہے۔

پیارے بھائیو ، کیا آپ پاک رُوح سے معمورہو چُکے ہیں؟کیا آپ نے اپنی زندگی میں مسیح کی قوّت کو محسوس کیا ہے؟یہ ایزدی وصف مسیح کی قربانی پر ایمان لانے کےباعث اپنے گناہوں کی معافی حاصل کرنے کے بعد آپ کو حاصل ہوتا ہے۔ جو شخص خدا کے برّہ کی معرفت اُس معافی کو تسلیم کرتا ہے وہ رُوح ُالقُدس سے معمور ہو جاتاہے۔خدا کا بیٹا ہر ایماندار کو اپنی رُوحانی نعمتیں عنایت کرنے کے لیے تیّار ہے۔

دعا: اے خدا کے مقدّس بیٹے،ہم آپ کی عبادت اور تمجید کرتے ہیں۔آپ ہماری خاطر حلیم بنے اور ہمارے گناہ اپنے اوپر اٹھا لیے۔آپ نے صلیب پر ہمارے گناہوں کی معافی کے لیے بہائے ہُوئے خون کے لیے ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔ہم آپ کے اِس لیے بھی شکر گزار ہیں کہ آپ نے ہم پر اور آپ سے محبّت کرنے والوں پر آپ کے پاک رُوح کی قوّت نچھاور کر دی۔ ۔ اُن کثیر تعداد لوگوں کو جگائیے جو اپنی خطاؤں اور گناہوں کی نیند سو رہے ہیں۔اُن کی تجدید کیجیے اور اُنہیں اپنی سچائی سے معمُور کیجیے۔

سوال ۱۹۔ یسُوع پاک رُوح عنایت کرنے والے کیوں بنے؟

Top

www.Waters-of-Life.net

Page last modified on April 17, 2012, at 11:01 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)