Home
Links
Bible Versions
Contact
About us
Impressum
Site Map


WoL AUDIO
WoL CHILDREN


Bible Treasures
Doctrines of Bible
Key Bible Verses


Afrikaans
አማርኛ
عربي
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
Basa Jawa
Basa Sunda
Baoulé
বাংলা
Български
Cebuano
Dagbani
Dan
Dioula
Deutsch
Ελληνικά
English
Ewe
Español
فارسی
Français
Gjuha shqipe
հայերեն
한국어
Hausa/هَوُسَا
עברית
हिन्दी
Igbo
ქართული
Kirundi
Kiswahili
Кыргызча
Lingála
മലയാളം
Mëranaw
မြန်မာဘာသာ
नेपाली
日本語
O‘zbek
Peul
Polski
Português
Русский
Srpski/Српски
Soomaaliga
தமிழ்
తెలుగు
ไทย
Tiếng Việt
Türkçe
Twi
Українська
اردو
Uyghur/ئۇيغۇرچه
Wolof
ייִדיש
Yorùbá
中文


ગુજરાતી
Latina
Magyar
Norsk

Home -- Urdu -- John - 128 (Peter confirmed in the service of the flock)

This page in: -- Albanian -- Arabic -- Armenian -- Bengali -- Burmese -- Cebuano -- Chinese -- Dioula? -- English -- Farsi? -- French -- Georgian -- Greek -- Hausa -- Hindi -- Igbo -- Indonesian -- Javanese -- Kiswahili -- Kyrgyz -- Malayalam -- Peul -- Portuguese -- Russian -- Serbian -- Somali -- Spanish -- Tamil -- Telugu -- Thai -- Turkish -- Twi -- URDU -- Uyghur? -- Uzbek -- Vietnamese -- Yiddish -- Yoruba

Previous Lesson -- Next Lesson

یُوحنّا کی اِنجیل - نُور تاریکی میں چمکتا ہے

کتابِ مقُدّس میں مُندرج، یُوحنّا کے مطابق مسیح کی اِنجیل پر مبنی سِلسِلۂ اسباق

حِصّہ چہارم : نُور تاریکی پرچمکتا ہے (یُوحنّا ۱۸: ۱۔۲۱: ۲۵)٠

ب : یسُوع کا مرُدوں میں سے جی اُٹھنا اور لوگوں پر ظاہر ہونا (یُوحنّا ۲۰: ۱۔۲۱: ۲۵)٠

۔۵ : یسُوع کا جھیل کے کنارے ظاہر ہونا (یُوحنّا ۲۱: ۱۔۲۵)٠

ب : پطرس کا گلّہ کی خدمت کے لیے تقرُّر (یُوحنّا ۲۱: ۱۵۔۱۸)٠


یُوحنّا ۲۱: ۱۸۔۱۹
۔۱۸ میں تُجھ سے سچ کہتا ہُوں کہ جب تُو جوان تھا تو آپ ہی اپنی کمر باندھتا تھا اور جہاں چاہتا تھا پھرتا تھا مگر جب تُو بوڑھا ہوگا تو اپنے ہاتھ لمبے کرے گا اور دوسرا شخص تیری کمر باندھے گا اور جہاں تُو نہ چاہے گا وہاں تُجھے لے جائے گا۔ ۱۹ اس نے ان باتوں سے اشارہ کردیا کہ وہ کس طرح کی موت سے خدا کا جلال ظاہر کرے گا اور یہ کہہ کراُس سے کہا: ”میرے پیچھے ہو لے۔

یسُوع نے اپنے شاگرد، پطرس کے دل کو اچھی طرح سے سمجھ لیا تھا کہ وہ پُر جوش اور جذباتی تھا۔ہمیں ایسی جلد باز حالت کا تجربہ اکثر اُن نوجوانوں میں ہوتا ہے جو نَو معتقد ہوتے ہیں۔جوں ہی اُن پر پاک رُوح نازل ہوتا ہے وہ فوراً نکل پڑتے ہیں اور دوسروں کو نجات دلوانے میں سرگرم ہو جاتے ہیں۔لیکن ایسے لوگ اکثر انسانی جوش کی بدولت خدمت کرتے ہیں، مسیح کی ہدایت کے مطابق نہیں جو شرافت، دعاؤں اور تعاون کا سرچشمہ ہوتی ہے۔

البتّہ یسُوع نے ہیش گوئی کی تھی کہ پطرس اپنی خوداعتمادی پر قابو پا لیں گے اور رُوحانی پُختگی حاصل کر لیں گے اور اپنے خداوند کی محبّت میں گرفتار ہو کر صرف آپ کی مرضی کے مطابق آپ کی اطاعت کریں گے۔

پطرس یروشلیم میں ہی رہے اور غیر قوموں کے پاس نہ گیے۔آپ کو کئی بار مارا پیٹا گیا اور قید خانہ میں ڈال دیا گیا۔ ایسے ایک موقعہ پر خداوند کے فرشتہ نے اُنہیں قیدخانہ سے رہا کیا تھا۔پاک رُوح نے اُنہیں کُر نیلِیُس کے گھر جانے کی توفیق دی تھی جو کہ رُومی افسر (سینچُورِین) تھا۔یہاں اُنہیں تجربہ ہُوا کہ پاک رُوح غیر قوموں پر بھی نازل ہو سکتا ہے جنہیں پہلے ناپاک قومیں سمجھا جاتا تھا۔اِنجیل کی منادی کرنےکے لیے اُٹھائے ہُوئے اس قدم کی بدولت اُنہوں نے دنیا بھر میں اِنجیل کی منادی کرنے کے لیے دروازے کھول دِیے۔ہیرودیس بادشاہ کی قید سے رہائی پانے کے بعد، خصوصاً پَولُس رسُول کے قید میں ڈالے جانے کے بعد، پطرس نے اُن کلیسیاؤں کا دورہ کیا جوحال ہی میں قائم کی گئیں تھیں۔اس طرح سے رسُولِ خصوصی غیر قوموں میں سے ایمان لائے ہُوئے مسیحیوں سے ملاقاتیں کرتے رہے اور اپنے پدرانہ پیام سے ان کی ہمّت افزائی کرتے رہے۔ایک روایت کے مطابق ان کی موت شہنشاہ نیرو کی عقوبت کے دور میں رُوم میں واقع ہُوئی۔وہ خود کو اپنے خداوند کی مانند صلیب پر جان دینے کے لائق نہ سمجھتے تھے اس لیے اُنہوں نے صلیب پر خود کو اُلٹا لٹکانے کی گذارش کی تاکہ اُن کا سر نیچا رہے۔یسُوع نے اس حادثہ کی طرف اِن لفظوں میں اشارہ کیا تھا: پطرس اپنی موت سے خدا کا جلال ظاہر کرے گا۔

اس سے پہلے پطرس نے خود یسُوع سے کہا تھا کہ وہ اپنے خداوند کی خاطر اپنی جان دینے کے لیے تیّار ہے اور یسُوع نے اُنہیں جواب دیا تھا: ” تُو ابھی تو میرےساتھ نہیں آسکتا لیکن بعد میں آ جائے گا“(یُوحنّا ۱۳: ۳۶)۔یسُوع نے اپنے شاگردوں کو اپنی قوّت اور جلال کے ساتھ مربوط کیا تھا تاکہ وہ آپ کے، آسمانی باپ اور پاک رُوح کے ساتھ ایک ہوں۔آپ نے اُنہیں اپنی اذیّت اور مَوت میں شریک کر لیا تھا جو جلال کا پیش خیمہ تھے۔اِنجیل میں جلال پانے کا مطلب دنیاوی معنوں میں جلال اور اعزاز پانا نہیں ہوتا بلکہ اُس کی خاطر اذیّت برداشت کرنا اور صلیبی موت پانا ہوتا ہے ،جس نے ہم سے محبّت رکھی۔پطرس نے خود ہوکر خدا کا جلال ظاہر نہیں کیا لیکن مسیح کے خون نے اُنہیں پاک کیا اور پاک رُوح کی قوّت نے اُن کی تقدیس کی جس کی بدولت اُنہوں نے نفس کُشی کی اور اپنے خداوند کی خاطر جیے اور آپ کا جلال ظاہر کرنے کے لیے مرے۔

تب مسیح نے پطرس کو ایک فوجی حکم دیا: ”میرے پیچھے ہو لے! “جس حد تک ہم اپنی زندگی اور موت میں آپ کی پیروی کرتے رہیں گےویسے ہی محبّت کے پھل لا سکیں گے اور شفیق باپ کے نام کی تقدیس کرتے رہیں گے۔

دعا: اے خداوند یسُوع مسیح، ہم آپ کے شکرگزار ہیں کہ آپ نے پطرس کو ترک نہیں کیا گو اُنہوں نے آپ کا انکار کیا تھا بلکہ اُنہیں اُن کی زندگی اور موت میں مقدّس تثلیث کا جلال ظاہر کرنے کے لیے بلایا۔ہماری زندگیاں بھی لے لیجیے اور ہمیں پاک کیجیے تاکہ ہم اپنی مرضی کومکمل طور پر آپ کی ہدایت کی مطیع کردیں، آپ کے احکام کی اطاعت کریں، اپنے دشمنوں سے محبّت رکھ سکیں اور وفاشعار ایمان کے ذریعہ آخر تک آپ کی تعظیم و احترام کر سکیں تاکہ ہماری زندگیاں آپ کے فضل کی تمجید کر سکیں۔

سوال ۱۳۲۔ پطرس نے خدا کا جلال کیسے ظاہر کیا؟

www.Waters-of-Life.net

Page last modified on May 29, 2012, at 10:34 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)