Home
Links
Bible Versions
Contact
About us
Impressum
Site Map


WoL AUDIO
WoL CHILDREN


Bible Treasures
Doctrines of Bible
Key Bible Verses


Afrikaans
አማርኛ
عربي
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
Basa Jawa
Basa Sunda
Baoulé
বাংলা
Български
Cebuano
Dagbani
Dan
Dioula
Deutsch
Ελληνικά
English
Ewe
Español
فارسی
Français
Gjuha shqipe
հայերեն
한국어
Hausa/هَوُسَا
עברית
हिन्दी
Igbo
ქართული
Kirundi
Kiswahili
Кыргызча
Lingála
മലയാളം
Mëranaw
မြန်မာဘာသာ
नेपाली
日本語
O‘zbek
Peul
Polski
Português
Русский
Srpski/Српски
Soomaaliga
தமிழ்
తెలుగు
ไทย
Tiếng Việt
Türkçe
Twi
Українська
اردو
Uyghur/ئۇيغۇرچه
Wolof
ייִדיש
Yorùbá
中文


ગુજરાતી
Latina
Magyar
Norsk

Home -- Urdu -- John - 119 (Jesus appears to the disciples)

This page in: -- Albanian -- Arabic -- Armenian -- Bengali -- Burmese -- Cebuano -- Chinese -- Dioula? -- English -- Farsi? -- French -- Georgian -- Greek -- Hausa -- Hindi -- Igbo -- Indonesian -- Javanese -- Kiswahili -- Kyrgyz -- Malayalam -- Peul -- Portuguese -- Russian -- Serbian -- Somali -- Spanish -- Tamil -- Telugu -- Thai -- Turkish -- Twi -- URDU -- Uyghur? -- Uzbek -- Vietnamese -- Yiddish -- Yoruba

Previous Lesson -- Next Lesson

یُوحنّا کی اِنجیل - نُور تاریکی میں چمکتا ہے

کتابِ مقُدّس میں مُندرج، یُوحنّا کے مطابق مسیح کی اِنجیل پر مبنی سِلسِلۂ اسباق

حِصّہ چہارم : نُور تاریکی پرچمکتا ہے (یُوحنّا ۱۸: ۱۔۲۱: ۲۵)٠

ب : یسُوع کا مرُدوں میں سے جی اُٹھنا اور لوگوں پر ظاہر ہونا (یُوحنّا ۲۰: ۱۔۲۱: ۲۵)٠

۔۲ : یسُوع کا بالا خانہ میں شاگردوں پر ظاہر ہونا (یُوحنّا ۲۰: ۱۹۔۲۳)٠


یُوحنّا ۲۰: ۱۹
۔۱۹ پھر اُس دن جو ہفتہ کا پہلا دن تھا، شام کے وقت جب وہاں کے دروازے جہاں شاگرد تھے ، یہودیوں کے ڈر سےبند تھے، یسُوع آ کر بیچ میں کھڑا ہُوا اور اُن سے کہا: “تمہاری سلامتی ہو۔

یسُوع کے شاگرد ایک کمرہ میں بیٹھ کر جس کے دروازے مقفل تھے، اس اتوار کے دن پیش آئے ہُوئے اُن خوفناک واقعات پر بحث کر رہے تھے۔اُنہیں پطرس اور یُوحنّا سے معلوم ہُوا تھا کہ قبر خالی تھی۔ اُن خواتین نے بھی فرشتوں کے کہنے کے مطابق اس حقیقت کی تصدیق کی کہ یسُوع جی اُٹھے ہیں۔مریم مگدلینی نے مزید اعلان کیا کہ اُس نے آپ کو دیکھا ہے۔یہ خبر سُن یسُوع کے پیروؤں کو سخت صدمہ ہُوا کہ مردہ ، زندہ ہُوگیا لیکن اپنے ایمان دار حلقہ میں وارد نہ ہُوا۔لیکن جب خداوند گرفتار کیے گیے تب وہ اونگھ رہے تھے؛ پطرس نے آپ کا انکار کیا تھا، اور اُن میں سے ایک شخص بھی آپ کی عدالت کے وقت آپ کے قریب نہ تھا،نہ ہی کوئی صلیب کے پاس کھڑا رہا سوائے یُوحنّا اور اُن خواتین کے؛ نہ ہی مسح کرنے کے لیے اُنہوں نے آپ کی لاش کو صلیب پر سے اُتارنے میں مدد کی۔وہ یہودیوں کی طرف سے خوفزدہ ہو چُکے تھے اور یہ سوچ رہے تھے کہ عید کے اختتام پر اُنہیں اذیّت پہنچائی جائے گی۔ان ہی وجوہات کی بنا پر اُنہوں نے کمرہ کو قفل لگایا اور مایوسی کی حالت میں اندرونی کمرہ میں اکٹھے ہُوئے تھے۔

اُنہیں یوں محسوس ہُوا کہ خواتین نے پیش کیا ہُوا رپورٹ بے بنیاد خواب ہے اور ایک دوسرے سے کہنے لگے،”ہم نے یسُوع کی پیروی کی اور امید رکھتے تھے کہ آپ فتح یاب ہوں گے اور ہمیں اپنے وزراء بنائیں گے۔اور یہاں ہم ہیں کہ ناکام رہے اور اب یہودی ہمیں تباہ کرنے کے لیے ہمارا تعاقب کریں گے”۔

ایسی مایوسی کی حالت میں اور اُن کے عدم اعتقاد اورتلخی کے باوجود، یسُوع آکر اُن کے بیچ میں کھڑے ہُوئے۔آپ اُن کی امیّد اورمحبّت کے باعث نہ آئے بلکہ ضدّی لوگوںپر اپنی رحمدلی اور معتقدوں پر اپنا فضل نازل کرنے کے لیے تشریف لائے تھے۔

اُن کے بیچ میں یسُوع کی نہایت خاموشی کے ساتھ آمد ,ایک معجزہ تھا۔ایک مردہ شخص زندہ ہوکر اور ترک کیا ہُواانسان، آزاد ہو کراُن کے روبرو حاظر ہوتا ہے۔چٹان میں تراشی ہُوئی کوئی قبر اور نہ ہی لوہے کے پھاٹک آپ کو اپنے چُنے ہُوؤں کے بیچ میں آنے سے روک سکتے تھے۔یہاں آپ اُن کے بیچ میں کسی اور انسان کی مانند جسمانی طور پر موجود تھے جنہیں اُنہوں نے دیکھا، سُنا اور چھوُا۔ساتھ ہی ساتھ آپ رُوح تھے جو دیواروں اور دروازوں میں سے نکل سکتی تھی۔آپ کا نیا وجود ہمیں بتاتا ہے کہ اگر ہم آپ میں قائم رہے تو ہم بھی ایسے ہی ہوں گے۔ہم بھی امیّد رکھتے ہیں کہ مرُدوں میں سے جی اُٹھنے کے بعد ہم بھی ایسا ہی جسم پائیں گے۔

کیسی اطمئنان بخش بات ہے !جو مرُدوں میں سے جی اُٹھا اس نے اپنے شاگردوں کی ان کےقصوروں کے لیے تادیب نہ کی بلکہ انہیں عیدِ قیامت کی مبارکبادی پیش کی جو پہلافقرہ تھا جو آپ کے مردوں میں سے جی اُٹھنے کے بعد آپ کے مُنہ سے آپ کے پورے گروہ کے لیے نکلا تھا۔”تُم پر سلام!”اس مبارکبادی کے یہ معنی ہُوئے کہ آپ نے اپنی صلیب سے ساری دنیا کا خدا سے میل ملاپ کرادیا ہے۔اطمئنان آسمان سے زمین تک پھیلنے لگا اور ایک نیے دور کا آغاز ہُوا جسے یسُوع نے ہمیں پیش کیا، چاہے ہم آپ کو قبول کریں یا ترک کردیں۔انسان اپنی نجات کا خود ذمّہ دار ہے۔ہر شخص جو توبہ کرتا ہے اور مسیح پر ایمان لاتا ہے، آپ کی برکتوں میں حصّہ دار ہوتا ہے۔جو کوئی صلح کےشہزادہ کی پیروی کرتا ہے وہ آپ کی انوکھی قربانی سے راستباز ٹھہرتا ہے۔ جیسے کہ پَولُس رسُول کہتے ہیں: ”چونکہ ہم ایمان کی بنا پر راستباز ٹھہرائے گئے ہیں اس لیے ہمارے خداوند یسُوع مسیح کے وسیلہ سے ہماری خدا کے ساتھ صلح ہو چُکی ہے“۔

دعا: اے خداوند یسُوع مسیح! جو مرُدوں میں سے جی اُٹھے اور صلح کے شہزادہ ہو،ہم آپ کے حضور خوشی اور شکرگزاری کے ساتھ سر جھکاتے ہیں، کوکنکہ آپ ہمارے پاس ہمارا انصاف کرنے یا ہمیں سزا دینے کے لیے نہیں آئے بلکہ آپ اپنا فضل ہم پر اُنڈیلنے اور ہمیں مایوسی اور بے اعتقادی سے بچانے، اپنا اطمئنان ہمیں بخشنے اور ہمیں خدا کے ساتھ میل ملاپ میں قائم کرنے کے لیے آئے۔آپ کی نجات ہماری کوششوں کانتیجہ نہیں ہے بلکہ یہ آپ کے فضل کی عنایت ہے۔ ہمارے دوستوں اور دشمنوں کو آپ کے پُر فضل ارادوں سے واقف کیجیے تاکہ وہ آپ کو قبول کریں اور وہ خدائے قدُّس کے ساتھ دشمنی کرتے نہ رہیں۔

سوال ۱۲۳۔ مرُدوں میں سے جی اُٹھنے کے بعد یسُوع نے جو پہلافقرہ۔ اپنے شاگردوں سے کہا، اس کے کیا معنی ہوتے ہیں؟

www.Waters-of-Life.net

Page last modified on May 29, 2012, at 09:38 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)