Home
Links
Bible Versions
Contact
About us
Impressum
Site Map


WoL AUDIO
WoL CHILDREN


Bible Treasures
Doctrines of Bible
Key Bible Verses


Afrikaans
አማርኛ
عربي
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
Basa Jawa
Basa Sunda
Baoulé
বাংলা
Български
Cebuano
Dagbani
Dan
Dioula
Deutsch
Ελληνικά
English
Ewe
Español
فارسی
Français
Gjuha shqipe
հայերեն
한국어
Hausa/هَوُسَا
עברית
हिन्दी
Igbo
ქართული
Kirundi
Kiswahili
Кыргызча
Lingála
മലയാളം
Mëranaw
မြန်မာဘာသာ
नेपाली
日本語
O‘zbek
Peul
Polski
Português
Русский
Srpski/Српски
Soomaaliga
தமிழ்
తెలుగు
ไทย
Tiếng Việt
Türkçe
Twi
Українська
اردو
Uyghur/ئۇيغۇرچه
Wolof
ייִדיש
Yorùbá
中文


ગુજરાતી
Latina
Magyar
Norsk

Home -- Urdu -- John - 122 (Jesus appears to the disciples)

This page in: -- Albanian -- Arabic -- Armenian -- Bengali -- Burmese -- Cebuano -- Chinese -- Dioula? -- English -- Farsi? -- French -- Georgian -- Greek -- Hausa -- Hindi -- Igbo -- Indonesian -- Javanese -- Kiswahili -- Kyrgyz -- Malayalam -- Peul -- Portuguese -- Russian -- Serbian -- Somali -- Spanish -- Tamil -- Telugu -- Thai -- Turkish -- Twi -- URDU -- Uyghur? -- Uzbek -- Vietnamese -- Yiddish -- Yoruba

Previous Lesson -- Next Lesson

یُوحنّا کی اِنجیل - نُور تاریکی میں چمکتا ہے

کتابِ مقُدّس میں مُندرج، یُوحنّا کے مطابق مسیح کی اِنجیل پر مبنی سِلسِلۂ اسباق

حِصّہ چہارم : نُور تاریکی پرچمکتا ہے (یُوحنّا ۱۸: ۱۔۲۱: ۲۵)٠

ب : یسُوع کا مرُدوں میں سے جی اُٹھنا اور لوگوں پر ظاہر ہونا (یُوحنّا ۲۰: ۱۔۲۱: ۲۵)٠

۔۲ : یسُوع کا بالا خانہ میں شاگردوں پر ظاہر ہونا (یُوحنّا ۲۰: ۱۹۔۲۳)٠


یُوحنّا ۲۰: ۲۲۔۲۳
۔۲۲ اور یہ کہہ کر اُن پر پھُونکا اور اُن سے کہا:رُوحُ القُدس لو۔ ۲۳ جن کے گناہ تُم بخشو، اُن کے بخشے گیے ہیں۔جن کے گناہ تُم قائم رکھوگے، اُن کے قائم رکھے گیے ہیں۔

جب یسُوع نے کہا: ”جیسے باپ نے مُجھے بھیجا ہے، ویسے ہی میں تُمہیں بھیج رہا ہُوں، “تب شاید شاگرد چوکنّے ہو گیے۔وہ یہودیوں کے خوف سے اب تک مقفّل کمرہ میں بندتھے۔بذاتِ خود اُن میں قوّت ہی نہ تھی اور کچھ دن پہلے اُنہیں مکمل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔چنانچہ یسُوع نے اپنے شاگردوں میں پھُونکا، ٹھیک اسی طرح جیسے خدا نے اپنا زندگی بخش رُوح آدم میں پھُونکا تھا تاکہ وہ زندہ جان بن جائے۔اِس پھُونکنے سے یسُوع نے اپنے خالق ہونے کے کِردار کا مظاہرہ کیا۔آپ نے اُن شاگردوں میں ایک نئی مخلوق کا آغاز کیا اور اُنہیں یقین دلایا کہ آپ کا رُوح اور با اختیار قوّت اُن پر ہوں گے اور وہ اُنہیں اُن کی زندگی میں باپ کی شبیہہ کا مظاہرہ کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

جب شاگردوں نے پاک رُوح پا لیا تب مسیح نے وہ شرائط اُن کے سپرد کردین جن کی بدولت لوگ گناہوں کی معافی پانے والے تھے۔اُنہیں اُن سب لوگوں کے لیے معافی کا اعلان کرنا تھا جو اُن شرائط کو قبول کرتے لیکن یہ اعلان اُن لوگوں کے لیے نہیں کرنا تھا جو اُن شرائط کو قبول نہ کرتے۔

اُنہیں گناہوں کی معافی کا اعلان خداوند مسیح کے نمائندوں کے طور پر کرنا تھا تاکہ لوگوں کے اقرار کے مطابق اُنہیں مسیح کی کلیسیا میں داخل کیا جاتا۔

یسُوع نے شاگردوں کو معافی کا صرف اعلان کرنے کا اختیار دیا تھا، معافی بخشنے کا نہیں۔ صرف خدا ہی معافی بخشتا ہے (یسعیاہ ۴۳: ۲۵)۔

یسُوع آپ کو اس بد طینت دنیا میں سفیر بننے کی دعوت دیتے ہیں۔آپ اپنی نجات بخش قوّت تمہارے ذریعہ پیش کرنا چاہتے ہیں۔اپنی محدود قابلیتوں کے ساتھ ، نہایت جوش کے ساتھ جاکر تقریر نہ کرو بلکہ اپنے خداوند کے ساتھ ربط و ضبط برقرار رکھو۔عام زندگی میں ہر سفیر اپنے بادشاہ یا صدر سے رابطہ قائم رکھتا ہے تاکہ وہ روزمرّہ ہدایات اور رہنمائی پاتا رہے اور اُن کے مطابق ہر روز عمل کرتا رہے۔ تُم کوئی خدائے صغیر نہیں ہو جو خود مختار ہو کر کام کرے بلکہ تُم خداوند کے خادم ہو۔ وہ دوسروں کو تمہاری معرفت نجات دلانا چاہتا ہے۔ آج اگر تُم اُس کی آواز سُنو تو اپنے دل سخت نہ کرو بلکہ اپنے دل اور ضمیر کو کھول دو تاکہ پاک رُوح تمہیں مسیح کے بے باک لیکن فروتن اور عقلمندگواہ بنادے۔

دعا: خداوند یسُوع! میں اس قابل نہیں کہ آپ میرے گھر تشریف لائیں۔البتّہ آپ نے عرض کیا ہے اور مجھے اپنا پاک رُوح عنایت کیا ہے جس نے میرے خیالات کو روشن کیا ہے اور میری تجدید کی ہے۔آپ نے مجھے آپ کی خاطر نوعِ انساں میں گواہی دینے کے لیے بھیجا ہے۔ میں آپ کا ممنون ہُوں کیونکہ میری کمزوری میں آپ کی قوّت کامل ہو جاتی ہے۔مجھے بغیر ریاکاری کے فروتن رہنے دیجیے اور میرے ضمیر کو تمام خودغرض خیالات سے پاک کیجیے تاکہ میں ہمیشہ آپ کی مرضی کے مطابق چل سکوں۔ تب آپ کا اطمئنان بہت لوگوں تک پہنچ پائے گا۔

سوال ۱۲۶۔ پاک رُوح کون ہے؟ یسُوع کے متعلق تمہاری گواہی کے ذریعہ وہ کیا کرتا ہے؟

www.Waters-of-Life.net

Page last modified on May 29, 2012, at 09:51 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)