Home
Links
Bible Versions
Contact
About us
Impressum
Site Map


WoL AUDIO
WoL CHILDREN


Bible Treasures
Doctrines of Bible
Key Bible Verses


Afrikaans
አማርኛ
عربي
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
Basa Jawa
Basa Sunda
Baoulé
বাংলা
Български
Cebuano
Dagbani
Dan
Dioula
Deutsch
Ελληνικά
English
Ewe
Español
فارسی
Français
Gjuha shqipe
հայերեն
한국어
Hausa/هَوُسَا
עברית
हिन्दी
Igbo
ქართული
Kirundi
Kiswahili
Кыргызча
Lingála
മലയാളം
Mëranaw
မြန်မာဘာသာ
नेपाली
日本語
O‘zbek
Peul
Polski
Português
Русский
Srpski/Српски
Soomaaliga
தமிழ்
తెలుగు
ไทย
Tiếng Việt
Türkçe
Twi
Українська
اردو
Uyghur/ئۇيغۇرچه
Wolof
ייִדיש
Yorùbá
中文


ગુજરાતી
Latina
Magyar
Norsk

Home -- Urdu -- John - 095 (The world hates Christ)
This page in: -- Albanian -- Arabic -- Armenian -- Bengali -- Burmese -- Cebuano -- Chinese -- Dioula? -- English -- Farsi? -- French -- Georgian -- Greek -- Hausa -- Hindi -- Igbo -- Indonesian -- Javanese -- Kiswahili -- Kyrgyz -- Malayalam -- Peul -- Portuguese -- Russian -- Serbian -- Somali -- Spanish -- Tamil -- Telugu -- Thai -- Turkish -- Twi -- URDU -- Uyghur? -- Uzbek -- Vietnamese -- Yiddish -- Yoruba

Previous Lesson -- Next Lesson

یُوحنّا کی اِنجیل - نُور تاریکی میں چمکتا ہے

کتابِ مقُدّس میں مُندرج، یُوحنّا کے مطابق مسیح کی اِنجیل پر مبنی سِلسِلۂ اسباق

حِصّہ سوّم : رسُولوں کے حلقہ میں نُورچمکتا ہے (یُوحنّا ۱۱: ۵۵۔۱۷: ۲۶)٠

د : گتسمنی کی راہ پر الوداع (یُوحنّا ۱۵: ۱۔۱۶: ۳۳)٠

۔۳ : دنیا، مسیح اور آپ کے شاگردوں سے نفرت کرتی ہے ( یُوحنّا ۱۵: ۱۸۔۱۶: ۳)٠


یُوحنّا ۱۶: ۱۔۳
۔۱ میں نے یہ باتیں تُم سے اِس لیے کہیں کہ تُم ٹھوکر نہ کھاؤ۔ ۲ لوگ تم کو عبادت خانوں سے خارج کر دیں گے بلکہ وہ وقت آتا ہے کہ جو کوئی تُم کو قتل کرے گا وہ گمان کرے گا کہ میں خدا کی خدمت کرتا ہُوں۔ ۳ اور وہ اِس لیے یہ کریں گے کہ اُنہوں نے نہ باپ کو جانا ہے نہ مُجھے۔

یسُوع نے اپنے شاگردوں سے کہا کہ تین وجوہات کی بنا پر لوگ اُن سے نفرت کریں گے:۔

کیونکہ وہ خدا سے پیدا ہُوئے ہیں نہ کہ دنیا سے۔

کیونکہ لوگ نہ مسیح کو،نہ خدا کے بیٹے کو اور نہ ہی اُس کی شبیہ کو مانتے ہیں۔

وہ متعصُّب مذہبی پیشوا حقیقی خدا کو جانتے نہ تھے اور وہ کسی نامعلوم اور گمنام خدا کی عبادت کرتے تھے۔

اس میں شک نہیں کہ جہنم کی نفرت جاری ہے۔جو کوئی ہمارے خداوند، یسُوع مسیح کے باپ کی طرف راغب ہوتا ہے اُسے متعصّب حضرات مرتد قرار دیتے ہیں اور اُسے جہاں کہیں پاتے ہیں،قتل کر دیتے ہیں۔ اور ایسا کر کے وہ سوچتے ہیں کہ وہ خدا کی خدمت بجا لا رہے ہیں۔ دراصل وہ شیطان کی خدمت کرتے ہیں۔ وہ نہیں جانتے کہ حقیقی خدا، مقدّس باپ ہے۔اُنہیں مسیح کے خُون کی قدرت کا تجربہ نہیں ہوتا اور وہ پاک رُوح کی قدرت سے بھی خالی ہوتے ہیں۔چنانچہ ایک بیگانہ رُوح اُنہیں مقدّس تثلیث کے تینوں اقانیم کو اذیّت، کشت و خون اور مختلف آزمائشوں کے ذریعہ تباہ کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔یہودی بھی ایسا ہی کیاکرتے تھے اور مسیح کے دوبارہ لَوٹ آنے تک ایسے ہی ہوتا رہے گا۔

یہ نہ سوچو کہ مستقبل کسی قدر بہتر ہوگا کیونکہ نوعِ اِنساں کے علم اورتوضیح میں اضافہ ہوگا۔ جی نہیں، بلکہ یہ دونوں مقابل روحیں آخر تک دنیا میں رہیں گی:ایک رُوح آسمانی ہوگی اور دوسری نیچے کی ینیس زمینی۔بہشت اور جہنم کے درمیان کوئی پُل نہیں ہے۔یا تو تُم مکمل طور پر آسمانی باپ، بیٹے اور پاک رُوح کی رفاقت میں داخل ہو جاؤ یا تو پھر مکمل طور پر جہنم کی غلامی اور اپنے گناہوں کی قید میں داخل ہو جاؤ۔اگر تُم یسُوع کی پیروی کرو گے تو ایک محبّت کرنے والے شخص بنو گے جواپنی گواہی سے باپ کا احترام کرتا ہے۔لیکن اگر تُم اس کے فرزند نہ بنوگے تب تُم دوسری ارواح سے ملحق ہو کر رہ جاؤگے اور تمہارے خیالات باطل ہو جائیں گے اور تُم خدا کے دشمن بن جاؤگے۔

یسُوع تمہیں وہ قیمت یاد دلاتے ہیں جو خدا نے تمہیں اپنے متبنیٰ(لے پالک بیٹے) بنانے کے لیے ادا کی، بشرطیکہ تُم واقعی اُس میں قائم ہو۔جب جہنم کا مسیح اور آپ کے پیروؤں کے خلاف دھماکا ہوگا تب تمہارا مستقبل نہایت مشکل اور دردناک ہوگا۔دنیا یسُوع کے ہر وفادار پیرو سے نفرت کرتی ہے۔لہٰذا یا تو تُم خدا کو باپ کے طور پر پالو اورہماری دنیا میں اجنبی بن جاؤ ،یا تو تُم خدا کے دشمن بنے رہو اور دنیا تمہیں اپنوں میں سے ایک سمجھ کر تمہارا استقبال کرے گی۔ لہٰذا زندگی یا ابدی مَوت میں سے کسی ایک کو چُن لو۔

دعا: خداوند یسُوع!ہم آپ کے مشکور ہیں کہ آپ نے مَوت کو چُن لیا اور اپنے باپ کے وفادار رہے۔ہمیں دنیا کی رُوح سےکاٹ ڈالیے اور آپ کی محبّت میں جڑ پکڑنے دیجیے تاکہ ہم خدا کے فرزند بن کر قائم رہیں۔آپ کی محبّت ہمیں تقویت بخشتی ہے اور ہدایت کرتی رہتی ہے۔

سوال ۹۹۔ مسیح پر ایمان لانے والوں سے دنیا نفرت کیوں کرتی ہے؟

www.Waters-of-Life.net

Page last modified on April 08, 2012, at 01:50 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)