Home
Links
Bible Versions
Contact
About us
Impressum
Site Map


WoL AUDIO
WoL CHILDREN


Bible Treasures
Doctrines of Bible
Key Bible Verses


Afrikaans
አማርኛ
عربي
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
Basa Jawa
Basa Sunda
Baoulé
বাংলা
Български
Cebuano
Dagbani
Dan
Dioula
Deutsch
Ελληνικά
English
Ewe
Español
فارسی
Français
Gjuha shqipe
հայերեն
한국어
Hausa/هَوُسَا
עברית
हिन्दी
Igbo
ქართული
Kirundi
Kiswahili
Кыргызча
Lingála
മലയാളം
Mëranaw
မြန်မာဘာသာ
नेपाली
日本語
O‘zbek
Peul
Polski
Português
Русский
Srpski/Српски
Soomaaliga
தமிழ்
తెలుగు
ไทย
Tiếng Việt
Türkçe
Twi
Українська
اردو
Uyghur/ئۇيغۇرچه
Wolof
ייִדיש
Yorùbá
中文


ગુજરાતી
Latina
Magyar
Norsk

Home -- Urdu -- John - 094 (The world hates Christ)
This page in: -- Albanian -- Arabic -- Armenian -- Bengali -- Burmese -- Cebuano -- Chinese -- Dioula? -- English -- Farsi? -- French -- Georgian -- Greek -- Hausa -- Hindi -- Igbo -- Indonesian -- Javanese -- Kiswahili -- Kyrgyz -- Malayalam -- Peul -- Portuguese -- Russian -- Serbian -- Somali -- Spanish -- Tamil -- Telugu -- Thai -- Turkish -- Twi -- URDU -- Uyghur? -- Uzbek -- Vietnamese -- Yiddish -- Yoruba

Previous Lesson -- Next Lesson

یُوحنّا کی اِنجیل - نُور تاریکی میں چمکتا ہے

کتابِ مقُدّس میں مُندرج، یُوحنّا کے مطابق مسیح کی اِنجیل پر مبنی سِلسِلۂ اسباق

حِصّہ سوّم : رسُولوں کے حلقہ میں نُورچمکتا ہے (یُوحنّا ۱۱: ۵۵۔۱۷: ۲۶)٠

د : گتسمنی کی راہ پر الوداع (یُوحنّا ۱۵: ۱۔۱۶: ۳۳)٠

۔۳ : دنیا، مسیح اور آپ کے شاگردوں سے نفرت کرتی ہے ( یُوحنّا ۱۵: ۱۸۔۱۶: ۳)٠


یُوحنّا ۱۵: ۲۶۔۲۷
۔۲۶ لیکن جب وہ مددگار آئے گا جس کو میں تمہارے پاس باپ کی طرف سے بھیجوں گا، یعنی رُوحِ حق جو باپ سے صادر ہوتا ہے، تو وہ میری گواہی دے گا۔ ۲۷ اور تُم بھی گواہ ہو کیونکہ شروع سے میرے ساتھ ہو۔

مقدّس تثلیث نےدنیا کی جانب سے خدا کے بیٹے کی نفرت کیے جانے اور آپ کو صلیب پرچڑھانے کا اُسے کیا جواب دیا؟وہ جواب ،پاک رُوح کا بھیجاجانا تھا۔پاک رُوح کا آنا آج کے دن کا عجوبہ ہے۔اُس کا آنا خدا کا دنیا میں داخل ہونا ظاہر کرتا ہے کیونکہ وہ باپ سے نکل آتا ہے اور اپنی ہستی اور ذمّہ داریوں میں خدا کا مکمل طور پر ہم آہنگ ہوتا ہے۔وہ دنیا کی نجات چاہتا ہے اور اُس کی تخلیق میں شریک ہوتا ہے۔پاک رُوح دنیا میں بدی کی عدالت کرتا ہے اور جیسے ہی وہ تمام غلاظت کا پردہ فاش کرتا ہے،ہمیں خدا کی پاکیزگی کی طرف رجوع کرتا ہے۔یسُوع کے شاگردوں میں اس کا وجود فروتنی اور نفس کُشی کو فروغ دیتا ہے جب کہ فخر، ضِد اور فریب میں دنیا کا دم گھٹتا ہے۔اوّلاً وہ رُوحِ حق ہے جو دنیا والوں کو اُن کی گنہگاری کے لیے متنبہ کرتا ہے۔

ساتھ ہی ساتھ پاک رُوح یسُوع کے شاگردوں کو تسلّی دیتا ہے اور اُنہیں یقین دلاتا ہے کہ یسُوع خدا کے بیٹے ہیں جو اُن کی نجات کا کام پورا کر چُکے ہیں۔تسلّی بخشنے والا رُوح خود ہماری ارواح کو یسُوع کے متعلق گواہی دیتا ہے کہ ہم خدا کی محبّت میں خود خدا کو دیکھیں۔پاک رُوح کے بغیر ہم صحیح ایمان حاصل نہیں کر سکتے۔سب مومنوں کے ساتھ ہم مانتے ہیں کہ ہم صرف اپنی ہی کوششوں اورصلاحیت کے باعث ہم اپنے خداوند، یسُوع مسیح پر اعتقاد نہیں کر سکتے، نہ ہی آپ کے رُوح کے بغیرہم آپ کے پاس آ سکتے ہیں جس نے ہمیں اِنجیل کے پیغام کے ذریعہ بُلایا ؛اپنی نعمتوں سے منوّر کیا اور حقیقی ایمان کے ذریعہ ہماری تقدیس کی۔پاک رُوح سب مسیحیوں کو اکٹھے کرتا ہے، اُن کے خیالات کو روشن کرتا ہے اور مسیح میں مقدّس کرتا ہے۔وہ مومنوں کو اپنے ایمان میں قائم رکھتا ہے جو کہ واحد حقیقی عقیدہ ہے۔پاک رُوح ہماری گواہی میں تاثیر پیدا کرتا ہے۔اگر تُم یسُوع کو دوسروں کے سامنے پیش کرنا چاہو تو صرف اپنی سمجھ بوجھ اور تجربہ پر ہی اکتفا نہ کرو بلکہ مکمل طور پر پاک رُوح کی اطاعت کرو جو حکمت بخشتا ہے۔اُس کے کلام کو غور سے سُنو تاکہ تُم یسُوع کی تمجید کرنا سیکھو۔جب تُم یسُوع کی گواہی دو یا کسی سے آپ کے متعلق گفتگو کرو توپاک رُوح کی آواز کومخلصانہ طور سے سُنتے رہو تاکہ تُم خداوند کے موثر رسُول بن سکو۔

یسُوع نے اپنے گیارہ شاگردوں کو اپنے گواہ قرار دیا جو اُن کا اپنا خصوصی حق تھا۔یہ شاگرداُن سب کارناموں کے چشم دید گواہ تھےجنہیں یسُوع نے اپنے دنیاوی وجود کے دوران انجام دِیے تھے۔اُنہوں نے اس عرصہ میں جو کچھ دیکھا، سُنا اورچھوُا، اس کی گواہی دی ۔اُن کا کلام خدا کے زمین پر وجود کو حق بجانب ثابت کرتا تھا۔ ہمارا ایمان بھی اُسی گواہی پر مبنی ہوتا ہے۔یسُوع نے نہ کیو کتاب کی تصنیف کی اور نہ کسی کوکوئی خط لکھا بلکہ آپ نے اپنا نجات بخش کلام پاک رُوح کی گواہی کے سپرد کیا اور اپنے شاگردوں کے طرز عمل پر بھروسہ کرتے ہُوئے اُن کے قول پر چھوڑ دیا۔پاک رُوح کبھی جھوٹ نہیں بولتا بلکہ یسُوع کے شاگردوں کی زبان سے اِس علیل دنیا کو مسیح کی محبّت کی قدرت کا ثبوت پیش کرتا ہے۔یسُوع نے اپنے رسُولوں سے خود کہا تھا: "جب پاک رُوح تُم پر نازل ہوگا تب تُم قوّت پاؤگے اور میرے گواہ ہوگے"۔

دعا: اے خدا کے بیٹے، خدائے قدّوس، ہم آپ کی عبادت کرتے ہیں۔آپ با پ اور پاک رُوح کے ساتھ ایک ہیں ۔آپ نے ہمیں یتیم نہ چھوڑا بلکہ اپنا رُوحِ حق بھیجا تاکہ وہ گواہی دے۔آپ کے آنے سے ہماری تقدیس ہو۔ ہمیں آپ کی خاطر گواہی دینے کی تربیت دیجیے تاکہ زیادہ تعداد میں لوگ آپ پر ایمان لائیں۔

سوال ۹۸۔ جس دنیا نے مسیح کو صلیب پر چڑھایا، اُس کا خدا کیسے سامنا کرتا ہے؟

www.Waters-of-Life.net

Page last modified on April 08, 2012, at 01:26 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)