Home
Links
Bible Versions
Contact
About us
Impressum
Site Map


WoL AUDIO
WoL CHILDREN


Bible Treasures
Doctrines of Bible
Key Bible Verses


Afrikaans
አማርኛ
عربي
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
Basa Jawa
Basa Sunda
Baoulé
বাংলা
Български
Cebuano
Dagbani
Dan
Dioula
Deutsch
Ελληνικά
English
Ewe
Español
فارسی
Français
Gjuha shqipe
հայերեն
한국어
Hausa/هَوُسَا
עברית
हिन्दी
Igbo
ქართული
Kirundi
Kiswahili
Кыргызча
Lingála
മലയാളം
Mëranaw
မြန်မာဘာသာ
नेपाली
日本語
O‘zbek
Peul
Polski
Português
Русский
Srpski/Српски
Soomaaliga
தமிழ்
తెలుగు
ไทย
Tiếng Việt
Türkçe
Twi
Українська
اردو
Uyghur/ئۇيغۇرچه
Wolof
ייִדיש
Yorùbá
中文


ગુજરાતી
Latina
Magyar
Norsk

Home -- Urdu -- John - 090 (Abiding in Christ)
This page in: -- Albanian -- Arabic -- Armenian -- Bengali -- Burmese -- Cebuano -- Chinese -- Dioula? -- English -- Farsi? -- French -- Georgian -- Greek -- Hausa -- Hindi -- Igbo -- Indonesian -- Javanese -- Kiswahili -- Kyrgyz -- Malayalam -- Peul -- Portuguese -- Russian -- Serbian -- Somali -- Spanish -- Tamil -- Telugu -- Thai -- Turkish -- Twi -- URDU -- Uyghur? -- Uzbek -- Vietnamese -- Yiddish -- Yoruba

Previous Lesson -- Next Lesson

یُوحنّا کی اِنجیل - نُور تاریکی میں چمکتا ہے

کتابِ مقُدّس میں مُندرج، یُوحنّا کے مطابق مسیح کی اِنجیل پر مبنی سِلسِلۂ اسباق

حِصّہ سوّم : رسُولوں کے حلقہ میں نُورچمکتا ہے (یُوحنّا ۱۱: ۵۵۔۱۷: ۲۶)٠

د : گتسمنی کی راہ پر الوداع (یُوحنّا ۱۵: ۱۔۱۶: ۳۳)٠

۔۱ : مسیح میں قائم رہنے سے بہت پھل آتا ہے ( یُوحنّا ۱۵: ۱۔۸)٠


یُوحنّا ۱۵: ۵
۔۵ میں انگور کا درخت ہُوں، تُم ڈالیاں ہو۔جو مُجھ میں قائم رہتا ہے اور میں اُس میں، وہی بہت پھل لاتا ہے کیونکہ مُجھ سے جدا ہو کر تُم کچھ نہیں کر سکتے۔

یسُوع نے ہمیں کتنا اعزاز بخشا کہ ہم آپ کے دل سے نکلنے والی ڈالیوں جیسے نظر آتے ہیں۔آپ نے ہم میں رُوحانی زندگی پیدا کی ہے۔جس طرح تاک میں پہلے چھوٹی سی کونپل نکل آتی ہے جو رفتہ رفتہ بڑھتے ہُوئے ایک تندرست اور لمبی ڈالی بن جاتی ہے، اسی طرح ایک معتقد یسُوع کے طفیل سے سبھی امتیازی اوصاف اور مسیحی خواص پاتا ہے۔یہ محض ہمارے ایمان کی بدولت نہیں بلکہ فضل پر فضل کی عنایت کے باعث ہوتا ہے۔یسُوع میں قائم رہنا ہماری ذمّہ داری ہے۔

اس کے علاوہ ایک اور عجیب و غریب فقرہ "آپ میں" اِس اِنجیل میں ۱۷۵ مرتبہ دہرایا گیا ہے اور اس سے ملتا جلتا فقرہ، "ہم میں" اس سے کچھ کم مرتبہ مستعمل ہے۔نئے عہدنامہ کے ماتحت ہر معتقد کو یسُوع کے ساتھ پیوست ہونے کا حق ہے۔ یہ اتحاد اس قدر مضبوط ہوتا ہے کہ ہم خود کو پگھل کریسُوع کے ساتھ بالکل ایک ہُوچُکے ہُوئے پاتے ہیں۔ہمارے خداوند ہمیں یقین دلاتے ہیں کہ ایمان لانے کی بدولت ہماری انفرادیت غائب نہیں ہو پاتی، نہ ہم تصوّف میں غرق ہوتے ہیں۔یسُوع تمہاری مرضی کو تقویت پہنچاتے ہیں اور تمہاری زندگی کو اپنی رُوح سے معمور کر دیتے ہیں۔یسُوع کی یہ خواہش ہے کہ تُم پُختہ بن جاؤ اور آپ تمہیں اُس ڈھانچہ میں ڈھال دیں جو آپ نے شروع سے تمہارے لیے طے کیا تھا۔آپ کے امکانات اور اوصاف معتقد کے دل میں سما جاتے ہیں۔پھر ہمارا ایمان اور ہماری محبّت کہاں ہے؟

خدا کے بیٹے کا نوعِ انساں کے ساتھ اتحاد کا کیا مقصد ہے؟یسُوع نے صلیب پر اپنی جان کیوں دی اور معتقدوں کے دلوں میں پاک رُوح کیوں اُنڈیلا گیا؟خداوند تُم سے کیا توقع رکھتے ہیں؟دراصل خدا کی طرف سے تمہیں رُوحانی پھل عنایت کیا گیا ہے اور وہ رُوحانی نعمتیں یہ ہیں: محبّت، خوشی، اطمئنان، صبر، مہربانی، نیکی، وفاداری،فروتنی اور پرہیزگاری۔

ہمیں یہ جاننا چاہیے کہ ہم اس معیار کی کوئی شَے بذاتِ خود حاصل نہیں کر سکتے۔دعا،ایمان اور محبّت تو درکنار رہے، ہم سانس لینا، چلنا اور بولنے جیسی لازمی ذمّہ داریاں بمشکل انجام دے پاتے ہیں۔معتقد ہونے کے باعث ہمیں یہ رعایت حاصل ہےکہ ہم صرف یسُوع سے رُونما ہونے والی رُوحانی زندگی کا لطف اُٹھائیں۔اپنی رُوحانی ہستی اور جو ایزدی قوّت ہمیں بخشی گئی ہے اس کے لیے ہم یسُوع کا شکر بجا لائیں۔یہ سب قوتیں اور خدمات خدا کی طرف سے عنایت کردہ نعمتیں ہیں۔ آپ کے بغیر ہم کچھ نہیں کر سکتے۔

یُوحنّا ۱۵: ۶
۔۶ اگر کوئی مُجھ میں قائم نہ رہے تو وہ ڈالی کی طرح پھینک دیا جاتا ہے اور سوکھ جاتا ہے اور لوگ اُنہیں جمع کرکے آگ میں جھونک دیتے ہیں اور وہ جل جاتی ہیں۔

مسیح میں قائم رہنا تمہاری ذمّہ داری ہے۔ایک طرف ہم دیکھتے ہیں کہ رُوح کی زندگی اور مسیح میں قائم رہنا خدا کی بخشی ہُوئی نعمتیں ہیں۔ دوسری طرف ہم دیکھتے ہیں کہ جو کوئی مسیح سے رفاقت نہیں رکھتا اور آپ سے جدا ہو جاتا ہے وہ اس شخص کی مانند ہوتا ہے جو خودکُشی کر لیتا ہے۔مسیح سے قطع تعلق کرنے والا شخص سخت دل بن جاتا ہے اور خدا کے غضب کی آگ میں پھینکے جانے کا مستحق ہوتا ہے۔وقت آنے پر فرشتے،مسیح کو ترک کرنے والوں کو بیرونی تاریکی میں پھینک دیں گے۔اپنے ضمیر کی ملامت اُنہیں چین سے نہیں رہنے دے گی اور ابد تک وہ خدا کی مہربانیوں سے محروم رہیں گے۔تب وہ محسوس کریں گے کہ اس سے پہلے وہ کیسے خدا کی محبّت میں قائم رہے تھے۔اگر انہوں نے اپنے خداوند کو ترک کیا تو سمجھو کہ انہوں نے اپنے مُنجی کو حقیر جانا اور وہ یقیناً ابدی عذاب میں جلتے رہیں گے۔

یُوحنّا ۱۵: ۷
۔۷ اگر تُم مُجھ میں قائم رہو اور میری باتیں تُم میں قائم رہیں تو جو چاہو مانگو، وہ تمہارے لیے ہو جائے گا۔

کوئی مسیح میں قائم رہتا ہے وہ آپ کے ساتھ بامروّت تعلقات قائم رکھتے ہُوئے جیتا ہے ۔جس طرح میاں بیوی جو عرصہ سے شادی شدہ ہیں، ایک دوسرے کے خیالات اور ارادے جانتے ہیں، اسی طرح جو شخص مسیح سےمحبّت رکھتا ہے، آپ کی مرضی جانتا ہے اور اپنے خداوند کے ساتھ ہم آہنگ رہتا ہے۔کتابِ مقدّس کا روزانہ نہایت گہرائی کے ساتھ مطالعہ کرنے سے ہم تمام نیک جذبات سے معمور ہو جاتے ہیں تاکہ ہم وہی چاہیں جو مسیح چاہتے ہیں کیونکہ ہمارے باطنی احساسات آپ کے کلام سے معمور ہوجاتے ہیں۔

تب ہم اپنی خود غرض خواہشوں کے مطابق دعا نہ کریں گے بلکہ نہایت شوق سے خدا کی بادشاہی میں رُونما ہونے والے ترقی پذیر حالات کو سُنیں گے۔جہاں رُوحانی اختلاف پیدا ہوتا ہے وہاں ہم دوسروں کے لیے دعا کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ تب ہمارے دل تمجید اور شکرگزاری سے معمور ہو جائیں گے اور ہم مقدّس خدا کے حضور، حاجتمند اور مصیبت زدہ لوگوں کے وہ سب معاملات پیش کرتے ہیں جن سے پاک رُوح ہمیں واقف کرتا ہے اور جن کی ہمیں فکر لیخ ہوتی ہے۔ہماری پُر اعتقاد دعاؤں کے مطابق ،یسُوع ہماری دنیا میں کام کرتے ہیں۔آپ ہمیں اپنی نجات کے کام میں شرکت کا موقع دیتے ہیں۔کیا تُم دعا کرتے ہو؟ اور اگر کرتے ہو تو کس طرح کرتے ہو؟کیا تُم پاک رُوح کی ہدایت کے مطابق دعا کرتے ہو؟خدا کی مرضی کئی ارادوں پر مشتمل ہوتی ہے۔اُن میں سے ایک تمہاری پاکیزگی ہے۔دوسرے یہ کہ خدا چاہتا ہے کہ سب لوگ نجات پائیں اور سچاّئی کو جان لیں۔اگر ہم فروتنی سے چلتے ہیں تو اس سے خدا کے نام کی تقدیس ہوتی ہے۔اپنے خداوند سے استدعا کرو کہ وہ تمہارے دل میں دعا کرنے والا رُوح اُنڈیل دے تاکہ تُم زیادہ پھل لا سکو اور اپنے آسمانی باپ اور مسیح کی تمجید کر سکو جو تمہارے رہنما ہیں۔

یُوحنّا ۱۵: ۸
۔۸ میرے باپ کا جلال اسی سے ہوتا ہے کہ تُم بہت سا پھل لاؤ۔ جب ہی تُم میرے شاگرد ٹھہروگے۔

یسُوع کی یہ خواہش ہے کہ تم بہت پھل لاؤ۔آپ تمہاری زندگی میں صرف معمولی پاکیزگی دیکھ کر یا صرف چند مخلص لوگوں کو ایمان لانے کی ترغیب دینے سے یا تمہاری اوسط درجہ کی شکرگزاری سے مطمئن نہیں ہوتے۔جی نہیں،آپ تمہاری تقدیس چاہتے ہیں اور تمہیں کامل دیکھنا چاہتے ہیں جیسدا کہ آسمانی باپ کامل ہے اور یہ کہ سب نجات پائیں۔صرف خود ہی مطمئن نہ بنو۔

دعا: اے خداوند یسُوع!ہم آپ سے پیار کرتے ہیں کیونکہ آپ ہمیں اپنے اعضاء کے طور پر قبول کرنے سے نہیں شرماتے۔ہماری یہ درخواست ہے کہ وہ سب لوگ ایمان لائیں جنہیں آپ نے اپنی طرف بلایا ہے۔ہم یکے بعد دیگرے اُن کے نام آپ کو بتاتے ہیں۔ہم یقین کرتے ہیں کہ آپ نے اپنی صلیب کے ذریعہ اُنہیں بھی نجات بخشی ہے۔اُن پر پاک رُوح نازل ہونے سے اُن کی نجات کی توثیق ہوتی ہے۔آسمانی باپ کے نام کو اور پاک رُوح میں آپ کے نام کو جلال پہنچے۔آپ کے بغیر ہم کچھ نہیں کر سکتے۔

سوال ۹۵۔ ہم یسُوع میں اور آپ ہم میں کیوں ہیں؟

www.Waters-of-Life.net

Page last modified on April 08, 2012, at 01:00 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)