Home
Links
Bible Versions
Contact
About us
Impressum
Site Map


WoL AUDIO
WoL CHILDREN


Bible Treasures
Doctrines of Bible
Key Bible Verses


Afrikaans
አማርኛ
عربي
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
Basa Jawa
Basa Sunda
Baoulé
বাংলা
Български
Cebuano
Dagbani
Dan
Dioula
Deutsch
Ελληνικά
English
Ewe
Español
فارسی
Français
Gjuha shqipe
հայերեն
한국어
Hausa/هَوُسَا
עברית
हिन्दी
Igbo
ქართული
Kirundi
Kiswahili
Кыргызча
Lingála
മലയാളം
Mëranaw
မြန်မာဘာသာ
नेपाली
日本語
O‘zbek
Peul
Polski
Português
Русский
Srpski/Српски
Soomaaliga
தமிழ்
తెలుగు
ไทย
Tiếng Việt
Türkçe
Twi
Українська
اردو
Uyghur/ئۇيغۇرچه
Wolof
ייִדיש
Yorùbá
中文


ગુજરાતી
Latina
Magyar
Norsk

Home -- Urdu -- John - 088 (The Holy Trinity descends on believers)
This page in: -- Albanian -- Arabic -- Armenian -- Bengali -- Burmese -- Cebuano -- Chinese -- Dioula? -- English -- Farsi? -- French -- Georgian -- Greek -- Hausa -- Hindi -- Igbo -- Indonesian -- Javanese -- Kiswahili -- Kyrgyz -- Malayalam -- Peul -- Portuguese -- Russian -- Serbian -- Somali -- Spanish -- Tamil -- Telugu -- Thai -- Turkish -- Twi -- URDU -- Uyghur? -- Uzbek -- Vietnamese -- Yiddish -- Yoruba

Previous Lesson -- Next Lesson

یُوحنّا کی اِنجیل - نُور تاریکی میں چمکتا ہے

کتابِ مقُدّس میں مُندرج، یُوحنّا کے مطابق مسیح کی اِنجیل پر مبنی سِلسِلۂ اسباق

حِصّہ سوّم : رسُولوں کے حلقہ میں نُورچمکتا ہے (یُوحنّا ۱۱: ۵۵۔۱۷: ۲۶)٠

ج : بالا خانہ میں الوداعی پیغام ( یُوحنّا ۱۴: ۱۔۳۱)٠

۔۲ : مددگار کی معرفت مقدّس تثلیث کا معتقدوں پر نازل ہونا ( یُوحنّا ۱۴: ۱۲۔۲۵)٠


یُوحنّا ۱۴: ۲۱
۔۲۱ جس کے پاس میرے حکم ہیں اور وہ ان پر عمل کرتا ہے وہی مجھ سے محبّت رکھتا ہے اور جو مُجھ سے محبّت رکھتا ہے وہ میرے باپ کا پیارا ہوگا اور میں اُس سے محبّت رکھوں گا اور اپنے آپ کو اُس پر ظاہر کروں گا۔

یسُوع مسیح کی طرف سے آپ کی کلیسیا میں برکت اور فضل کاچشمہ ہمیشہ بہتا رہتا ہے۔اگر سبھی معتقد اِن برکتوں سے لبریز ہو جائیں تو بھی فضل کا سمندر برقرار رہے گا۔اپنے دشمنوں کے سامنے یسُوع کو اپنے دعویٰ کے ساتھ ثابت قدم رہنا تھا کہ آپ مسیح، خدا کے بیٹے ہیں۔لیکن اِن آخری گھڑیوں میں آپ نے اپنے شاگردوں کو آپ کے اور باپ کے درمیان پائے جانے والے بندھن کی برکتوں سے مطلع کیا۔کاش ہمارے دل اس قدر کھُل جائیں کہ ہم مسیح کی اُلوہیّت سےمعمورہو جائیں۔

یسُوع نے ہمیں بتایا کہ آپ کے شاگردوں کی آپ کے لیے محبّت اُن کی نیک نیّتی سے اُمنڈتے ہُوئے محض جذبات ہی نہیں ہیں بلکہ یہ محبّت آپ کے احکام کی اطاعت کی بنیاد پر قائم ہُوئی تھی جو عمل پذیر ہُوئی۔فطرتی انسان مسیح کی محبّت میں پوشیدہ نصیحت کو نہیں جانتا۔یسُوع ہمارے لیے آسمانی خزانوں کے دروازے کھول دیتے ہیں اور ہمیں کھوئے ہُوئے لوگوں کی خدمت اور اپنے بھائیوں کی ہمّت افزائی کے لیے بھیج دیتے ہیں۔آپ ہمیں قابلیت عنایت کرتے ہیں تاکہ ہم خود اپنے حق میں آپ کے منصوبے پورے کر لیں۔آپ کے احکام نہ بھاری بوجھ ہیں اور نہ ناممکن ہیں کیونکہ رُوحانی خوشی ہمیں اُبھارتی ہے اور رُوحِ حق ہمیں رغبت دیتی ہے کہ ہم اپنی کی ہُوئی ہر بدی اور دھوکا دہی کے کام کا اقرار کریں۔یہ رُوح آپ کے احکام بجا لانے کے لیے ہمیں تقویت دیتی ہے کیونکہ آپ ہم سے بے حد محبّت کرتے ہیں اور ہمیں نجات بخشتے ہیں۔ اسی لیے ہم بھی آپ سے محبّت کرتے ہیں اور آپ کے نقشِ قدم پر چلتے ہیں۔

کیا تُم یسُوع سے محبّت کرتے ہو؟اس سوال کا جواب فوراً اور مسکراتے ہُوئے "ہاں" میں نہ دیجیے اور نہ افسردگی میں "نا" کہئے۔اگر تُم از سرِ نَو پیدا ہو چُکے ہوں تو تُم میں مقیم پاک رُوح کہے گی: "جی ہاں!اے خداوند یسُوع، میں آپ سے محبّت کرتا ہُوں کیونکہ آپ کی عظمت اور فروتنی نے، آپ کی قربانی اور صبر نے مجھ میں پیار کرنے کی قابلیت پیدا کی ہے۔" جو گفتگوہمارے اندر مقیم پاک رُوح کے ساتھ ہُوئی وہ محض بے بنیاد اُمیّد یا قیاس آرائی نہیں ہے بلکہ یہ اُس مقصد کے مطابق ہے جس کی بدولت ہم پُر محبّت کام کرتے ہیں۔خداوند اپنے محبوب کے اندر محبّت پیدا کرتا ہے اور اپنے فضل سے اُنہیں اُس محبّت کے اصول اچھی طرح سے سمجھا دیتا ہے۔

خدا اُن لوگوں سے محبّت کرتا ہے جو یسُوع سے محبّت کرتے ہیں۔ آسمانی باپ نے تمام قدرت اور رحم اپنے بیٹے کے سپرد کر دیا تاکہ آپ نوعِ انساں کو نجات بخشیں۔جو یسُوع کو قبول کرتا ہے وہ خدا کو قبول کرتا ہے اور جو بیٹے کو مسترد کرتا ہے وہ خدا کو مسترد کرتا ہے۔کیا تُم جانتے ہیں کہ خداتُم کو بُلا رہا ہے؟ "میرے محبوب" یہ بُلاوا اس لیے ہے کہ مسیح کی رُوح نے تُم میں تبدیلی لائی ہے اور تُم کو محبّت آمیز شخص بنا دیا ہے۔تُم بذاتِ خود نیک نہیں ہو لیکن خدا کی محبّت تمہیں ایک نئی مخلوق بنا دیتی ہے۔مسیح تُم میں ہو کر کام کرتے ہیں اور باپ سے تمہاری شفاعت کرتے ہیں اور آپ تمہیں ابد تک قائم رکھیں گے۔وہ رُوحانی یقین دہانی کے ساتھ خود کو تُم پر ظاہر کریں گے۔تُم اپنے مُنجی کے عرفان میں کتنے ہی آگے بڑھ چُکے ہوں، وہ عرفان بے اثر اور کمزور ہی رہے گا کیونکہ عرفانِ اِلٰہی کا مطلب اطاعت میں مستعدی سے بڑھنا،محبّت، قربانی اور نفس کُشی ہوتا ہے۔

یُوحنّا ۱۴: ۲۲۔۲۵
۔۲۲ اُس یہوداہ نے جو اسکریوتی نہ تھا، اُس سے کہا: اے خداوند!کیا ہُوا کہ تُو اپنے آپ کو ہم پر تو ظاہر کیا چاہتا ہے مگر دُنیا پر نہیں۔ ۲۳ یسُوع نے جواب میں اُس سے کہا کہ اگر کوئی مُجھ سے محبّت رکھے تو وہ میرے کلام پر عمل کرے گا اور میرا باپ اُس سے محبّت رکھے گا اور ہم اُس کے پاس آئیں گے اور اُس کے ساتھ سکونت کریں گے۔ ۲۴ جو مُجھ سے محبّت نہیں رکھتا وہ میرے کلام پر عمل نہیں کرتا اور جو کلام تُم سُنتے ہو وہ میرا نہیں بلکہ باپ کا ہے جس نے مُجھے بھیجا۔ ۲۵ میں نے یہ باتیں تمہارے ساتھ رہ کر تُم سے کہیں۔

یہوداہ (اسکریوتی نہیں) نام کا یسُوع کا ایک اور شاگرد تھا۔اُسے محسوس ہُوا کہ پکڑوانے والے کے جانے کے بعد یسُوع نےاپنی بحث کا مضمون بدل دیا ہے۔اسے شک ہُوا کہ کوئی بُرے شگون والا حادثہ پیش آنے والا ہے۔

یسُوع نے اُسے براہِ راست جواب نہ دیا لیکن کلیسیا کے اصل مقصد اور اس کی دنیا کے لیے جان دینے کی ضرورت کا اعلان کیا۔یسُوع نے اُنہیں خدا کے حقیقی عرفان کی جانب لے جانے والی منزلیں بتائیں۔یہ ایک حقیقت ہے کہ یسُوع کو جان کر اور آپ کو قبول کرنے سے انسان کے لیے آپ سے بے تکلفّی اور نئی زندگی پیدا ہوتی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ پاک رُوح کی قدرت سے وہ یسُوع کے احکام کی اطاعت کر پاتا ہے اور خدا کی محبّت کا تجربہ حاصل کرتا ہے۔اس کے بعد یسُوع نے نہایت پُر اثر جملہ کہا:" ہم ایماندار کے پاس آئیں گے اور وہاں اپنا گھر بنائیں گے۔"یہاں آپ عام طور پر کلیسیا کے متعلق نہیں کہہ رہے بلکہ ایمان لانے والے اشخاص کے متعلق انفرادی طور پر بول رہے تھے۔مقدّس تثلیث میں شامل تینوں اقانیم معتقد کے پاس آتے ہیں اور اُس میں قیام کر لیتے ہیں۔یہ الفاظ انسان کے دل میں گونجتے ہیں گویا وہ پاک رُوح ،بیٹے اور باپ کی باہوں میں بغلگیر ہوگیا ہو۔نجات کے ترقی پذیر دور میں داخل ہو کر انسان یہ جان لیتا ہے کہ خدا اُسے مکمل طور پر گھیر لیتا ہے اوربذاتِ خود اس کی حفاظت کرتا ہے۔ہر وہ شخص جو مسیح پر ایمان لاتا ہے، اس حقیقی راز کا تجربہ حاصل کرتا ہے۔

دعا: اے مقدّس تثلیث، باپ، بیٹا اور پاک رُوح!میں آپ کی عبادت کرتا ہُوں، شکر بجا لاتا ہُوں اور تمجید کرتا ہُوں کیونکہ آپ مجھ گنہگار کے پاس آئے اور مُجھ میں قیام کیا۔میرے گناہ بخش دیجیے۔آپ نے مجھے محبّت کی جو قوّت بخشی اور جو رُوحانی محبّت میرے دل میں ڈال دی اس کے لیے مشکور ہُوں۔مجھے آپ کے اپے نام میں قائم رکھئیے۔

سوال ۹۲۔ مسیح کے لیے ہماری محبّت کیسے بڑھتی جاتی ہے اور مقدّس تثلیث ہم پر کیسے نازل ہوتی ہے؟

www.Waters-of-Life.net

Page last modified on April 08, 2012, at 08:11 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)