Home
Links
Bible Versions
Contact
About us
Impressum
Site Map


WoL AUDIO
WoL CHILDREN


Bible Treasures
Doctrines of Bible
Key Bible Verses


Afrikaans
አማርኛ
عربي
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
Basa Jawa
Basa Sunda
Baoulé
বাংলা
Български
Cebuano
Dagbani
Dan
Dioula
Deutsch
Ελληνικά
English
Ewe
Español
فارسی
Français
Gjuha shqipe
հայերեն
한국어
Hausa/هَوُسَا
עברית
हिन्दी
Igbo
ქართული
Kirundi
Kiswahili
Кыргызча
Lingála
മലയാളം
Mëranaw
မြန်မာဘာသာ
नेपाली
日本語
O‘zbek
Peul
Polski
Português
Русский
Srpski/Српски
Soomaaliga
தமிழ்
తెలుగు
ไทย
Tiếng Việt
Türkçe
Twi
Українська
اردو
Uyghur/ئۇيغۇرچه
Wolof
ייִדיש
Yorùbá
中文


ગુજરાતી
Latina
Magyar
Norsk

Home -- Urdu -- John - 087 (The Holy Trinity descends on believers)

This page in: -- Albanian -- Arabic -- Armenian -- Bengali -- Burmese -- Cebuano -- Chinese -- Dioula? -- English -- Farsi? -- French -- Georgian -- Greek -- Hausa -- Hindi -- Igbo -- Indonesian -- Javanese -- Kiswahili -- Kyrgyz -- Malayalam -- Peul -- Portuguese -- Russian -- Serbian -- Somali -- Spanish -- Tamil -- Telugu -- Thai -- Turkish -- Twi -- URDU -- Uyghur? -- Uzbek -- Vietnamese -- Yiddish -- Yoruba

Previous Lesson -- Next Lesson

یُوحنّا کی اِنجیل - نُور تاریکی میں چمکتا ہے

کتابِ مقُدّس میں مُندرج، یُوحنّا کے مطابق مسیح کی اِنجیل پر مبنی سِلسِلۂ اسباق

حِصّہ سوّم : رسُولوں کے حلقہ میں نُورچمکتا ہے (یُوحنّا ۱۱: ۵۵۔۱۷: ۲۶)٠

ج : بالا خانہ میں الوداعی پیغام ( یُوحنّا ۱۴: ۱۔۳۱)٠

۔۲ : مددگار کی معرفت مقدّس تثلیث کا معتقدوں پر نازل ہونا ( یُوحنّا ۱۴: ۱۲۔۲۵)٠


یُوحنّا ۱۴: ۱۵
۔۱۵ اگر تُم مُجھ سے محبّت رکھتے ہو تو میرے حکموں پر عمل کروگے۔

اِنجیل کی منادی کیلوری کے پہاڑ کا شکر بجا لاتی ہے۔جو شخص اِنجیل کی منادی نہیں کرتا وہ مسیح کی معرفت ملنے والی آزادی کو نہیں جانتا۔اگرتُم کو یوں محسوس ہوتا ہو کہ تمہاری دعائیں اور گواہیاں بے فائدہ ہیں تو خود اپنا جائزہ لو کہ کیا تُم مسیح کی محبّت میں قائم ہو یا گناہ تُم کو اس برکت سے محروم رکھ رہے ہیں۔اپنی کمی کا یسُوع کے حُضور اقرار کرو تاکہ برکتوں کا چشمہ دوسروں کی جانب بہنے سے روکا نہ جائے۔خداوند نے ہمیں کئی احکام دِئیے ہیں جیسے اپنے دشمنوں سے محبّت رکھو، جاگتے رہو اور دعا میں مشغول رہو تاکہ آزمائش میں نہ پڑو۔کامل بنو جیسا تمہارا آسمانی باپ کامل ہے۔ اے محنت کشو اور بوجھ سے دبے ہُوئے لوگو! میرے پاس آؤ، میں تمہیں آرام بخشوں گا۔اِن احکام کا اختصار اِس زرّین متن میں پایا جاتا ہے: "ایک دوسرے سے محبّت رکھو جس طرح میں نے تُم سے محبّت رکھی۔" یسُوع کے احکام بھاری بوجھ نہیں ہیں بلکہ زندگی گزارنے میں مددگار اور ایمان اور محبّت کو جوڑنے والا پُل ہیں۔

جس کسی نے یسُوع کے فدیہ کا تجربہ حاصل کیا ہے وہ صرف اپنے ہی لیے نہیں جِیے گا بلکہ مُنجی مسیح کی خدمت کرتا رہے گا۔

یُوحنّا ۱۴: ۱۶۔۱۷
۔۱۶ اور میں باپ سے درخواست کروں گا تو وہ تمہیں دوسرا مددگار بخشے گا کہ ابد تک تمہارے ساتھ رہے۔ ۱۷ یعنی رُوحِ حق جسے دنیا حاصل نہیں کر سکتی کیونکہ نہ اُسے دیکھتی ہے اور نہ جانتی ہے،تُم اُسے جانتے ہو کیونکہ وہ تمہارے ساتھ رہتا ہے اور تمہارے اندر ہوگا۔

جو کوئی خود اپنی مرضی کے مطابق یسُوع کے احکام کے مطابق جینے کی کوشش کرتا ہے وہ ناکام رہتا ہے اور مایوسی سے دوچار ہوتا ہے۔اسی وجہ سے یسُوع نے خدا سے التجا کی کہ وہ ایک مددگار بھیجے یعنی پاک رُوح جسے یہاں کئی فرائض انجام دینے ہیں۔یہ رُوحِ حق ہے جو ہمیں ہمارے گناہوں کی ماہیّت بتاتا ہے۔وہ ہمارے سامنے مسیحِ مصلوب کی تصویر کھینچتا ہے اور ہمیں یقین دلاتا ہے کہ یہ ایزدی بیٹا ہے جو ہمارے گناہ بخشتا ہے۔وہ ہمیں فضل کی بدولت خدا کے حضور راستباز ٹھہراتا ہے۔یہ بابرکت رُوح ہمیں از سرِ نَو پیدا کرتا ہے۔وہ ہمارے مُنہ کھولتا ہے تاکہ ہم خدا کو ہمارا باپ کہہ کر پُکاریں۔تب ہمیں یقین ہو جاتا ہے کہ ہم متنبیٰ رُوح کی بدولت واقعی خدا کے فرزند ہیں اور آخر میں وہ ہمارا مددگار بن کر ہماری حمایت کرتا ہے۔جب شیطان ہمیں ورغلانے کی کوشش کرتا ہے تو پاک رُوح ہمارے پاس کھڑے ہو کر ہمیں ثابت قدم رکھتا ہےاور یقین دلاتا ہے کہ ہماری نجات مکمل ہو چُکی ہے۔ اِس مددگار کے بغیر جسے یسُوع نے ہماری خاطر بھیجا ہے، ہم اپنی آزمائشوں میں یقین اور اِس دنیا میں اطمئنان نہیں پا سکتے۔

کوئی غیر معمولی ذہین شخص یا شاعر یا روشن ضمیر انسان فطرتاً پاک رُوح نہیں پا سکتا۔یہ رُوح ،فوق الفطرت ہے اور اُن ہی لوگوں پر نازل ہوتا ہے جو انسان کی نجات کے لیے بہائے ہُوئےمسیح کے خون پر ایمان لاتے ہیں۔ جو کوئی مسیح سے محبّت نہیں کرتا یا آپ کو قبول نہیں کرتا اُس میں رُوح قیام نہیں کرتا۔لیکن جو شخص مسیح سے محبّت رکھتا ہے اور آپ کی عنایت کردہ نجات قبول کرتا ہے، خوشی اُس کے قدم چُومتی ہے۔اپنے دل میں پاک رُوح کے ہونے سے ہم کمزوری میں بھی خدا کی قدرت کا تجربہ حاصل کرتے ہیں۔یسُوع تُم کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ مددگار مَوت میں یا عدالت کے دن تُم کو ترک نہ کرے گا کیونکہ وہ ابدی زندگی ہے۔

یُوحنّا ۱۴: ۱۸۔۲۰
۔۱۸ میں تمہیں یتیم نہ چھوڑوں گا۔ مین تمہارے پاس آؤں گا۔ ۱۹ تھوڑی دیر باقی ہے کہ دنیا مجےو پھرنہ دیکھے گی مگر تُم مُجھے دیکھتے رہوگے۔ چونکہ میں جیتا ہُوں تُم بھی جیتے رہوگے۔ ۲۰ اُس روز تُم جانوگے کہ میں اپنے باپ میں ہُوں اور تُم مُجھ میں اور میں تُم میں۔

جب پکڑوانے والا باہر چلا گیا تو یسُوع نے شاگردوں کو مطلع کیا کہ آپ بہت جلد اُن سے جدا ہوں گے اور وہ آپ کے پیچھے نہ آ سکیں گے۔لیکن آپ نے مزید کہا کہ آپ بذاتِ خود اُن کے پاس واپس لوٹ کر آئیں گے۔آپ اُن کے خوف سے واقف تھے۔آپ نے اس کلام کے ذریعہ دو مقاصد ظاہر کیے:اوّل، پاک رُوح کا نزول کیونکہ خداوند ہی یہ رُوح ہے۔ دوّم:خود آپ کا نہایت شان و شوکت کے ساتھ آخرت میں لَوٹ آنا۔اِن دو وجوہات کی بنا پر آپ کو اُنہیں چھوڑ کر اپنے باپ کے پاس جانا پڑا۔ اِس الوداع کے بغیرپاک رُوح ہمارے پاس نہ آتا۔

یہ وہ رُوح ہے جو فوراً آنکھوں اور دلوں کو کھولتا ہے۔ہم جانتے ہیں کہ اور لوگوں کی طرح یسُوع قبر میں آرام نہیں فرما رہے بلکہ آپ زندہ ہیں اور باپ کے ساتھ موجود ہیں۔آپ کی زندگی کائنات کی اور ہماری نجات کی بنیاد ہے۔ چونکہ آپ نے مَوت کو شکست دی اِس لیے آپ ہمیں زندگی عنایت کرتے ہیں تاکہ ہم بھی ایمان کی بدولت مَوت پر قابو پا لیں اور مسیح کی راستبازی میں جِئیں۔ہمارا مذہب ایسی زندگی کا مذہب ہے جو اُمیّد سے خالی نہیں ہوتی۔

یہ اطمئنان بخش حقیقی رُوح خدا کا رُوح ہے جو آکر ہم میں قیام کرتا ہے اور ہمیں یقین دلاتا ہے کہ بیٹا باپ میں ہے اور باپ بیٹے میں ہےاور دونوں مکمل طور پر متّحد ہیں۔مقدّس تثلیث کا یہ رُوحانی عرفان،علم ریاضی کی تعلیم پانے جیسا نہیں ہے بلکہ یہ معتقدوں میں مُجسِّم ہو جاتا ہے تاکہ ہم بھی یسُوع کی طرح خدا سے متّحد ہو جائیں۔رُوح کے متعلق یہ راز، بطور انسان ،ہماری سمجھ سے بعید ہیں۔

یسُوع یہ نہیں کہتے کہ آپ الگ سے تمہارے اندر رہنا چاہتے ہیں بلکہ یوں فرماتے ہیں کہ"میں تمہارے اندر اکٹھا رہتا ہُوں۔"مسیحی بذاتِ خود ہی رُوح کا مندر نہیں ہوتا بلکہ وہ اس پتھر کی مانند ہوتا ہے جو اس ایزدی محل میں پیوست کیا گیا ہو۔سبھی معتقد اِس رُوحانی قیام میں شریک ہوتے ہیں۔یہ وعدہ جمع کے صیغہ میں کیا گیا ہے: "تُم میرے اندر ہو اور میں تُم میں ہُوں۔" یسُوع خود کو مقدّسوں کی رفاقت میں ظاہر کرتے ہیں۔کیا تُم نے یہ دیکھا کہ خداوند اس وعدہ کا اختتام ایک حکم کے ساتھ کرتے ہیں: "ایک دوسرے سے محبّت رکھو جیسی میں نے تُم سے محبّت رکھی؟"صرف میں اکیلا ہی یسُوع سے پیوست نہیں ہُوا ہُوں بلکہ ہم سب خدا کی معموری سے لبریز ہوں گے۔

دعا: اے خدا کے مقدّس برّہ، ہم آپ کے حضور اپنے سر جھکاتے ہیں۔آپ کی مَوت کے باعث ہم نے ابدی زندگی پائی۔ہماری کم اعتقادی اور لا علمی کو معاف کیجیے تاکہ آپ کے اور ہمارے درمیان کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو؛ہم اپنی تمام آزمائشوں میں آپ کو دیکھ پائیں اور اسی اعلیٰ واقفیت کے ساتھ جیتے رہیں۔ہم آپ کے مشکور ہیں کہ ہمارا مددگار آ چُکا ہے ،جو روحِ حق ہے جو ہمیں ہمیشہ کے لیے اکٹھے رکھے گا۔

سوال ۹۱۔ یسُوع نے پاک رُوح کو کن اوصاف سے نوازا ہے؟

www.Waters-of-Life.net

Page last modified on April 08, 2012, at 08:00 AM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)