Home
Links
Bible Versions
Contact
About us
Impressum
Site Map


WoL AUDIO
WoL CHILDREN


Bible Treasures
Doctrines of Bible
Key Bible Verses


Afrikaans
አማርኛ
عربي
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
Basa Jawa
Basa Sunda
Baoulé
বাংলা
Български
Cebuano
Dagbani
Dan
Dioula
Deutsch
Ελληνικά
English
Ewe
Español
فارسی
Français
Gjuha shqipe
հայերեն
한국어
Hausa/هَوُسَا
עברית
हिन्दी
Igbo
ქართული
Kirundi
Kiswahili
Кыргызча
Lingála
മലയാളം
Mëranaw
မြန်မာဘာသာ
नेपाली
日本語
O‘zbek
Peul
Polski
Português
Русский
Srpski/Српски
Soomaaliga
தமிழ்
తెలుగు
ไทย
Tiếng Việt
Türkçe
Twi
Українська
اردو
Uyghur/ئۇيغۇرچه
Wolof
ייִדיש
Yorùbá
中文


ગુજરાતી
Latina
Magyar
Norsk

Home -- Urdu -- John - 117 (Jesus appears to Mary Magdalene)

This page in: -- Albanian -- Arabic -- Armenian -- Bengali -- Burmese -- Cebuano -- Chinese -- Dioula? -- English -- Farsi? -- French -- Georgian -- Greek -- Hausa -- Hindi -- Igbo -- Indonesian -- Javanese -- Kiswahili -- Kyrgyz -- Malayalam -- Peul -- Portuguese -- Russian -- Serbian -- Somali -- Spanish -- Tamil -- Telugu -- Thai -- Turkish -- Twi -- URDU -- Uyghur? -- Uzbek -- Vietnamese -- Yiddish -- Yoruba

Previous Lesson -- Next Lesson

یُوحنّا کی اِنجیل - نُور تاریکی میں چمکتا ہے

کتابِ مقُدّس میں مُندرج، یُوحنّا کے مطابق مسیح کی اِنجیل پر مبنی سِلسِلۂ اسباق

حِصّہ چہارم : نُور تاریکی پرچمکتا ہے (یُوحنّا ۱۸: ۱۔۲۱: ۲۵)٠

ب : یسُوع کا مرُدوں میں سے جی اُٹھنا اور لوگوں پر ظاہر ہونا (یُوحنّا ۲۰: ۱۔۲۱: ۲۵)٠

۔۱ : فسح کی طلوعِ صبح کے واقعات (ایسٹر) (یُوحنّا ۲۰: ۱۔۱۰)٠

ج : یسُوع کا مریم مگدلینی کو دکھائی دینا (یُوحنّا ۲۰: ۱۱۔۱۸)٠


یُوحنّا ۲۰: ۱۱۔۱۳
۔۱۱ لیکن مریم باہر قبر کے پاس کھڑی روتی رہی اور جب روتے روتے قبر کی طرف جھُک کر اندر نظر کی ۱۲ تو دو فرشتوں کو سفید پوشاک پہنے ہُوئے ،ایک کو سرہانے اور دوسرے کو پَینتانے بیٹھے دیکھا جہاں یسُوع کی لاش پڑی تھی۔ ۱۳ اُنہوں نے اُس سے کہا:اے عورت، تُو کیوں روتی ہے؟ اُس نے اُن سے کہا: اِس لیے کہ میرے خداوند کو اُٹھا لے گیے ہیں اور معلوم نہیں کہ اُسے کہاں رکھا ہے۔

جب اُنہیں یقین ہوگیا کہ قبر خالی ہے تو دونوں شاگرد واپس لَوٹ گیے کیونکہ وہاں رُکنے میں کوئی فائدہ نہ تھا۔

البتّہ مریم مگدلینی شاگردوں کو خالی قبر کی اطلاع دے کر قبر پر واپس لوٹی۔ حالانکہ وہ دونوں شاگرد گھر واپس لَوٹ گیے لیکن وہ قبر پر رُکی رہی کیونکہ اسے لاش کے محض غائب ہوجانے سے تسلّی نہ ہُوئی تھی۔وہ یسُوع سے پیوست رہی کیونکہ آپ اس کی قوّت کی امیّد تھے۔لاش اس کی نظر سے غائب ہوجانے کی وجہ سے اس کی امیّد پر پانی پھیر گیا اور وہ زار زار رونے لگی۔

جب وہ غم میں ڈوبی ہُوئی تھی تب یسُوع نے دو فرشتے اس کے پاس بھیجے جو دوسری عورتوں کو بھی نظر آئے۔یہاں اُس نے اُنہیں خالی قبر میں بیٹھے دیکھا اور ان کے سفید لباس سے وہاں کی تاریکی روشن ہوگئی۔لیکن وہ فرشتے اسے تسلّی نہ دے سکےکیونکہ یسُوع کو دیکھ کر ہی وہ تسلّی پا سکتی تھی۔اس کا دل پکار اُٹھا: “میرے خداوند! آپ کہاں ہیں”؟

یہ خاموش بلاوا ہم سے مخاطب ہوتا ہے۔ہم کیا چاہتے ہیں؟ہم اپنی خواہش کی چیزیں کیوں چاہتے ہیں؟ ہمارے نصب العین کیا ہیں؟کیا ہم مگدلینی کے ہم خیال ہیں جو یسُوع کے دیدار کے سوا اور کچھ نہ چاہتی تھی۔ کیا تمہارا دل آپ کی دوسری آمد کے لیے رو رہا ہے؟

یُوحنّا ۲۰: ۱۴۔۱۶
۔۱۴ یہ کہہ کر وہ پیچھے پھِری اور یسُوع کو کھڑے دیکھا اور نہ پہنچانا کہ یہ یسُوع ہے۔ ۱۵ یسُوع نے اُس سے کہا: اے عورت تُو کیوں روتی ہے؟ کس کو ڈھونڈتی ہے؟ اُس نے باغبان سمجھ کر اس سے کہا: میاں اگر تُو نے اس کو یہاں سے اُٹھایا ہو تو مُجھے بتا دے کہ اسے کہاں رکھا ہے تاکہ میں اُسے لے جاؤں۔ ۱۶ یسُوع نے اُس سے کہا: مریم! اُس نے مُڑ کر اُس سے عبرانی میں کہا: ربّونی! یعنی اے اُستا!۔

یسُوع نے اس کی پکار کا جوب دیا۔جہاں دوسرے لوگ خالی قبر کے دیکھنے اور فرشتوں کی آواز سُننے سے مطمٔن تھے وہاں مریم رُویا دیکھنے کے لیے ترس رہی تھی جس میں اسے صرف آپ نظر آتے۔اور یسُوع اسے واقعی نظر آئے۔ آپ ایک معمولی شخص کی صورت میں بغیر کسی حلقۂ نور کے اس کے سامنے کھڑے ہُوئے۔

وہ بہت پریشان ہُوئی کیونکہ اس نے یسُوع کی آواز نہیں پہنچانی، نہ فرشتوں کو سُن پائی۔وہ یسُوع کی محض آواز سُننا نہ چاہتی تھی بلکہ آپ کو دیکھنا چاہتی تھی۔پھر بھی اُس گھڑی وہ آپ کی موجودگی کو محسوس نہ کر سکی کیونکہ افسردہ دل ، مسیح کی ہمارے بیچ میں موجودگی کو محسوس نہیں کر سکتا اور آپ کے شائستہ کلام کو نہیں سُن سکتا۔اس طرح کئی لوگ جو خدائے خالق کو ڈھونڈتے ہیںوہ اسے نہیں پاتے کیونکہ وہ چرواہے کو نہیں ڈھونڈتے بلکہ صرف ڈھونڈنے اور پوچھنے کوعزیز رکھتے ہیں۔

لیکن یسُوع مریم کی محبّت سے آشنا تھے اور آپ نے اپنے رحمدل الفاظ سے اس کی بےچینی کی دیواریں توڑ دیں۔آپ نے اسے اس کے نام سے بلایا اور یہ ظاہر کیا کہ آپ محض انسان نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر ہیں اور نہ ہی آپ باغبان تھے۔آپ علیم و حکیم ہیں اور خود خداوند ہیں۔آپ نے مریم کو ایسے آواز دی جیسے چرواہا اپنی بھیڑوں کو بلاتا ہے، جنہیں وہ ان کے ناموں سے جانتا ہے اور اُنہیں ابدی زندگی بخشتا ہے۔جو کوئی یسُوع سے محبّت رکھتا ہے وہ آپ کی محبّت کا تجربہ حاصل کرتا ہے اور اپنے گناہوں کی معافی حاصل کرتا ہےکیونکہ خداوند تمہیں تمہارے نام سے پکارتے ہیں اور پاک رُوح کا اطمئنان بخشتے ہیں۔

یسُوع اب تُم کو تمہارے نا،م سے پکارتے ہیں۔کیاتُم آپ کی آواز سُنتے ہو اور اپنے سبھی شبہات اور گناہ پیچھے چھوڑ کر آپ کے پاس آتے ہو؟

مریم نے ایک لفظ میں جواب دیا: “استاد”۔اُس نے جو عبرانی لفظ استعمال کیا (ربّونی)، اُس کے معنی ہوتے ہیں،وہ جو سب کچھ جانتا ہے اور جو قادرِ مطلق ہے۔اُسے آپ کے مدرسہ میں تعلیم پانے کا شرف حاصل تھا اور آپ نے اُسے اپنا علم، طاقت، حفاظت اور ابدی زندگی بخشی تھی۔ چنانچہ اس کا جواب اس گھڑی کے مشابہ ہے جب منتظر کلیسیا ،مسیح کے دوبارہ آنے پر آپ کا ہوا میں استقبال کرے گی۔تب مریم بھی ایک لمبے انتظار کے بعد اپنے خداوند کو بادلوں میں آتے ہُوئے دیکھ لے گی اور اطاعت گزاری کے ساتھ آپ کی عبادت کرے گی اور ہالیلویاہ کہہ کر تمجید کرے گی۔

دعا: خداوند یسُوع! ہم آپ کے حضور سر بسجود ہوتے ہیں کیونکہ آپ نے مریم کی پکار کے جواب میں اپنا دیدار اسے بخشا۔اپنے وجود سے آپ نے اسے اطمٔنان بخشا۔ آپ کا کلام زندگی ہے۔ہمارے کان اور دل کھول دیجیے تاکہ ہم آپ کا کلام سُن سکیں اور ہمیں اطاعت گزار بنائیے تاکہ ہم بخوشی آپ پر ایمان لائیں۔

سوال ۱۲۱۔ مریم یسُوع کی لاش تلاش کرنے سے اس وقت تک باز کیوں نہ آئی جب تک کہ آپ نے اسے اپنا دیدار نہ بخشا اور اُسے اُس کا نام لےکر نہ پکارا؟

www.Waters-of-Life.net

Page last modified on May 29, 2012, at 09:26 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)