Home
Links
Bible Versions
Contact
About us
Impressum
Site Map


WoL AUDIO
WoL CHILDREN


Bible Treasures
Doctrines of Bible
Key Bible Verses


Afrikaans
አማርኛ
عربي
Azərbaycanca
Bahasa Indones.
Basa Jawa
Basa Sunda
Baoulé
বাংলা
Български
Cebuano
Dagbani
Dan
Dioula
Deutsch
Ελληνικά
English
Ewe
Español
فارسی
Français
Gjuha shqipe
հայերեն
한국어
Hausa/هَوُسَا
עברית
हिन्दी
Igbo
ქართული
Kirundi
Kiswahili
Кыргызча
Lingála
മലയാളം
Mëranaw
မြန်မာဘာသာ
नेपाली
日本語
O‘zbek
Peul
Polski
Português
Русский
Srpski/Српски
Soomaaliga
தமிழ்
తెలుగు
ไทย
Tiếng Việt
Türkçe
Twi
Українська
اردو
Uyghur/ئۇيغۇرچه
Wolof
ייִדיש
Yorùbá
中文


ગુજરાતી
Latina
Magyar
Norsk

Home -- Urdu -- John - 124 (Jesus appears to the disciples with Thomas)

This page in: -- Albanian -- Arabic -- Armenian -- Bengali -- Burmese -- Cebuano -- Chinese -- Dioula? -- English -- Farsi? -- French -- Georgian -- Greek -- Hausa -- Hindi -- Igbo -- Indonesian -- Javanese -- Kiswahili -- Kyrgyz -- Malayalam -- Peul -- Portuguese -- Russian -- Serbian -- Somali -- Spanish -- Tamil -- Telugu -- Thai -- Turkish -- Twi -- URDU -- Uyghur? -- Uzbek -- Vietnamese -- Yiddish -- Yoruba

Previous Lesson -- Next Lesson

یُوحنّا کی اِنجیل - نُور تاریکی میں چمکتا ہے

کتابِ مقُدّس میں مُندرج، یُوحنّا کے مطابق مسیح کی اِنجیل پر مبنی سِلسِلۂ اسباق

حِصّہ چہارم : نُور تاریکی پرچمکتا ہے (یُوحنّا ۱۸: ۱۔۲۱: ۲۵)٠

ب : یسُوع کا مرُدوں میں سے جی اُٹھنا اور لوگوں پر ظاہر ہونا (یُوحنّا ۲۰: ۱۔۲۱: ۲۵)٠

۔۳ : یسُوع توما کی موجودگی میں شاگردوں پر ظاہر ہوتے ہیں (یُوحنّا ۲۰: ۲۴۔۲۹)٠


یُوحنّا ۲۰: ۲۹
۔۲۹ یسُوع نے اُس سے کہا: تُو تو مُجھے دیکھ کر ایمان لایا ہے۔مبارک وہ ہیں جو بغیر دیکھے ایمان لائے۔

ہم یہ نہیں جانتے کہ توما نے یسُوع کے زخموں کو چھوُا بھی یا وہ اُنہیں دیکھ کر ہی مطمئن ہو گیا تھا۔ممکن ہے کہ وہ اپنی بے اعتقادی پر پشیمان ہُوا ہو اور اُس میں جرأت ہی نہ تھی۔یسُوع نے توما کے ایمان کو چشم دید گواہ کا اقرارِ عقیدت قرار دیا لیکن خداوند چاہتے ہیں کہ ہم میں اس سے بھی اعلیٰ درجہ کا ایمان ہو جو آپ کوبغیر(بذاتِ خود) دیکھے ہُوئے بھی،آپ پر اعتماد اور آپ کے کلام پر یقین کرنےپر منحصر ہو۔جو شخص اپنے ایمان کی تصدیق کے لیے یسُوع کو خواب میں یا رُویا میں یا بظاہر اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتا ہے وہ طِفلِ مکتب کی مانند ہے جو اپنے ایمان میں نہ پُختہ ہوتا ہے اور نہ اُس میں ٹھیک طور سے قائم ہو پاتا ہے۔پھر بھی یسُوع اپنے شاگردوں کو کئی بار نظر آیے تاکہ نازک موقعوں پر اُن کا ایمان تقویت پائے۔

جو لوگ یسُوع کو بغیر دیکھے آپ پر ایمان لاتے ہیں، اُنہیں آپ برکت عطا کرتے ہیں اور وہ راحت پاتے ہیں۔حقیقی ایمان ہم میں زیادہ قوّت پیدا کرتا ہے بہ نسبت رُویا کے جو عارضی ہوتی ہیں۔خدا کے کلام میں انسان کا اعتقاد غیر مرئی مرِّ ر کو اعزاز دینے کے برابر ہوتا ہے۔

مسیح کے متعدد ظہور کے بعد رسُولوں اور مُبشِّروں نے اِنجیل اور خطوط کے ذریعہ ہمیں تعلیم دینا شروع کیا۔یسُوع کا مرُدوں میں سے جی اُٹھنا نئے دور کے لیے اعلان ہے جس میں خدا کی زندگی معتقدوں کے دلوں پر حاوی ہوتی ہے۔ہمارا ایمان محض اعتبار یا تخیُّل نہیں ہے بلکہ وہ زندگی ہے اور مرُدوں میں سے جی اُٹھے ہُوئے مسیح مںو اِنسلاک ہے۔یہ ہمارے زمانہ کا معجزہ ہے۔لاتعداد لوگ مسیح کو دیکھے بنا آپ پر ایمان لا چُکے ہیں کیونکہ اپنے ایمان کے باعث اُنہیں ابدی زندگی کی قدرت کا تجربہ ہو چُکا ہے۔

کئی مسیحی اپنا مال و زر، رشتہ دار اور اُن کی اپنی زندگیاں کھونے کو تھے۔اُنہیں ایمان کے ذریعہ مسیح کے کلام میں سچّائی نصیب ہُوئی تھی۔ایک ایسا ایمان جو منطق کی زد سے باہر تھا۔یسُوع ایسے ایمان کو، اپنے کلام اور اپنی زندگی کو معتقد میں منتقل کرکے، اجر دیتے ہیں۔ہمارا ایمان ہماری ہستی سے ہم آغوش ہوتا ہےاور ہمیں ہمارے مُنجی، یسُوع سے منسلک کرتا ہے۔

دعا: اے خداوند یسُوع! آپ ہمارے ایمان کے بانی اور اسے مکمل کرنے والے ہیں۔آپ ہم سے محبّت کرتے ہیں اور آپ کی سچّائی آپ کے کلام کے ذریعہ ہم تک پہنچتی ہے۔اب میں یقین کرتا ہُوں کہ آپ مُجھے اور میرے کئی دوستوں کو نجات بخشیں گے۔آپ اُن کی اپنے نام میں تجدید کرکے اُنہیں زندہ ایمان میں قائم کریں گے تاکہ انہیں ابدی زندگی حاصل ہو اور وہ بے حد خوشی حاصل کریں۔

سوال ۱۲۸۔ یسُوع اپنے اُن معتقدوں کو مبارک کیوں کہتے ہیں جنہوں نے آپ کو نہیں دیکھا؟

www.Waters-of-Life.net

Page last modified on May 29, 2012, at 10:08 PM | powered by PmWiki (pmwiki-2.3.3)